سارقین نے رات میں ڈیوٹی کرنے والے واچمین سایلو کو زخمی کر کہ فرار
(Telangana Daily News-Banswada)
قلب شہر بانسواڑہ میں موجود پوسٹ افس میں کل رات نامعلوم افراد نے چوری کی کوشش کی، رات میں افس میں ڈیوٹی کرنے والا واچ مین سایلو کو زخمی کرتے ہوئے سارقین نے راہ فرار اختیار کی, تفصیلات کے مطابق بانسواڑہ پولیس سرکل انسپیکٹر سریدھر نے بتایا کہ پوسٹ افس میں رات ایک بجے نامعلوم سارقین نے افس میں گھس کر چوری کرنے کی کوشش کی رات میں ڈیوٹی کرنے والے 65 سالہ سایلو نے سارقین سے الجھ پڑنہے پر سارقین نے سایلو کے سر پرلوہے کی شییخ سے مار زخمی کر دیا ،سایلو کے پاس موجود ایک ہزار روپے نقد اور سیل فون لے کر راہ فرار اختیار کی، سایلو زخمی حالت میں پوسٹ افس میں ہی صبح 11 بجے تک خون میں لت پت موجود تھا ،افس کو انے والے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی سایلو کو فوری بانسواڑہ ایریا ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے بہتر علاج کے لیے نظام اباد ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا ، فنگر پرنٹس، جانچ کرنے والی اسپیشل ٹیم پوسٹ افس پہنچکر ہر زاویے سے سارخین کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں





Post a Comment