Top News

دل سے نکلی ہوئی بات اثر کر جاتی کاش میری بات کسی کو سمجھ میں اجائے

 

دل سے نکلی ہوئی بات اثر کر جاتی 

کاش میری بات کسی کو سمجھ میں اجائے

جہیز کے لعنت پر صادق صاحب کی 
تحریک کو اللہ کامیاب کرے

(احمد محی الدین کی خصوصی رپورٹ

مسلم معاشرے کو جہز کی لعنت دیمک کی طرح لپیٹ میں لے لیا ہے، کیا غریب کیا امیر ہر کوئی سودے بازی کرنے سے کتراتے نہیں  اور خاص کر معاشرے میں مالدار احباب اور اپنے اپ کو دیندار کہنے والے

 لوگ , یہ کہتے ہیں کہ، لین دین کا کوئی مسئلہ نہیں ہم کو بس لڑکی سمجھ میں ا جائے ,جب لڑکی سمجھ میں آجاتی ہے تب انہوں نے اپنی دینداری کو بازو رکھ کر اپنے نفسانی خواہشات کے شیطان بن جاتے ہیں پھر کہتے ہیں ہمیں کچھ نہیں چاہیے، پھر جب رشتہ طے ہو جاتا ہے تب سے لے کر ولیمے تک ان کی ڈیمانڈ، پھر کہتے ہیں ہمیں کچھ نہیں چاہیے ،فنکشن ہال ہم جو بولے اس کو طے کرنا ہے اپ کو، کھانا ہمارے پسند کے مطابق ہونا چاہیے، فرنیچر ہماری پسند کے مطابق ہونا چاہیے، کھانا معیاری ہونا چاہیے ،ہمارے مہمانوں کی خاطر تواضع اچھی ہونی چاہیے ،پھر کہتے ہیں ہمیں کچھ نہیں چاہیے، یہ ہے ہماری دینداری، اس لڑکی کے باپ کے دل کو  چیرتےہوے ایک  ایک بات زخم دیتےہوئے نکلتی ہے، لڑکی کے باپ کے دل میں یہ خیال اتا ہوگا کاش ہم کسی جاہل کو اپنے لڑکی کی رشتہ طے کر دیتے تو اچھا ہوتا ،لیکن یہ لوگ بھیس بدل کر لڑکی والوں کا خون چوس رہے ہیں ،کیا یہی ہےہماری دینداری ،اور  ہمارا تعلق علماء کرام، جماعت کے ساتھیوں سے پہلے صف کے مصلیوں مت ہوتا ہیں ، پھر یہ شیطانی حرکت، یہ سمجھ میں نہیں اتی ،کس پر بھروسہ کریں کیا علما جماعت کے ساتھی، ان کی حرکتوں کو نظر انداز کر رہے ہیں  *یہ عام مسلمان سوچنے پر مجبور ہیں* حلیہ بدل کر شادی کے وقت لین دین کے معاملے میں سب سے اگے رہتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ اج معاشرے کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوان لڑکیاں عمر کو پہنچنے کے بعد بھی جہز کی لعنت کی وجہ سے شادیاں نہیں ہو پا رہی ہیں ،اس کا ذمہ دار کون؟ ؟؟اپنے اپ کو دیندار کہنے والوں کا اور ایک فیشن معاشرے میں عروج پر ہے، باہر لاکھوں روپے نقد،، *مسجد میں عقد*،کرنا یہ فیشن بنا ہوا ہے بہت ہی افسوس کی بات ہے ایسے لوگوں کو ہمارے مسجدوں کے ذمہ دار احباب بھی ساری چیزوں سے واقف ہونے کے باوجود نکاح کرنے کی اجازت دیتے ہیں ،کاش اس چیز پر تحقیقات کرتے ہوئے روک لگائی جاتی، جہز کے متعلق نظام اباد سے تعلق رکھنے والے صادق صاحب نے تحریک شروع کی قابل تعریف ہے اللہ ان کی اس تحریک کو کامیاب کرے اور انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ جہز کی لعنت کو ختم کریں معاشرے کو جہیز جیسی ناسور  سے بچانے کے لیے جو تحریک شروع کی ہے اللہ پاک اس تحریک کو کامیاب کرے اور میری علماء کرام باشعور ذمہ دار حضرات اور تمام جماعتوں کے ساتھیوں سے میری ادبا گزارش ہے کہ صادق صاحب نے جو تحریک لے کر اٹھے ہیں ان کا ساتھ دیں اور جہیز کے اوپر خوب بیانات کریں شادی بیاہ میں فضول خرچی سے اجتناب کریں اس کی وضاحت جمعہ کے اندر اپنے بیانوں میں اگر ذمہ دار احباب علماء کرام تمام ساتھیوں نے اگر شروع کیے تو انشاءاللہ عنقریب ہمارے معاشرے میں ضرور تبدیلی ائے گی اور خود ہم بھی اس کا اہتمام بھی کریں گے انشاءاللہ ،

*یہ ایک درد ہے جو ایک لڑکی کے باپ کے دل پر گزری ہوئی داستان  ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ









Post a Comment

أحدث أقدم