ہم اپنی جانوں کو قربان کریں گے لیکن اقا کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ
(بانسواڑہ احمد محی الدین رپورٹر)
ہم اپنی جان کی قربانی دے سکتے ہیں ہم اپنی مال کی قربانی دے سکتے ہیں لیکن اقا صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ایک بھی گستاخانہ الفاظ برداشت نہیں کرتے شیطان صف گستاخ رسول نازیہ الہی خان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام بانسواڑہ کے اہل سنت الجماعت مساجدوں کے صدر و کمیٹی کے ذمہ دار احباب نے بانسواڑہ پولیس سرکل انسپیکٹر کو تحریری یادداشتیں پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گستاخ رسول کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے سخت سخت کاروائی کی جائے
Video 👆اور حکومت ہند سے اپیل کی گئی کہ ائے دن مسلمانوں کی دل ازاری کرتے ہوئے ہمارے پیارے اقا صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں انسان نما شیطانوں کی جانب سے گستاخانہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے دل ازاری کی جا رہی ہے لہذا حکومت ہند کو چاہیے کہ ایسا قانون لائے جس میں کسی بھی مذہبی رہنما کے بارے میں گستاخانہ الفاظ سے اس کے اوپر سخت کاروائی کی جائے اس موقع پر بانسواڑہ اہل سنت المرکز کے صدر نعیم کے علاوہ تمام مساجدوں کے صدر اور کمیٹیوں کے ذمہ دار احباب موجود تھے



Post a Comment