Top News

آپریشن کوچ‘ نے جرائم کی کمر توڑ دی، اسمگلنگ نیٹ ورک پر سخت ضرب

 

آپریشن کوچ‘ نے جرائم کی کمر توڑ دی، اسمگلنگ نیٹ ورک پر سخت ضرب

“ایک سال میں 5.16 لاکھ گاڑیوں کی چیکنگ، 403 کلو سے زائد گانجہ ضبط” — 3,572 ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس درج،“عوام کی حفاظت کے لیے رات بھر پولیس کی پہرے داری، جرائم پیشہ عناصر میں خوف اور شہریوں میں اعتماد کا ماحول قائم”ضلع ایس پی راجیش چندرا”

کاما ریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ) کاما ریڈی ضلع میں جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلع ایس پی ایم. راجیش چندر، آئی پی ایس کی نگرانی میں شروع کیا گیا ’آپریشن کوچ‘ کامیابی کے ساتھ ایک سال مکمل کرچکا ہے۔ 25 جولائی 2025 کو شروع ہونے والی اس خصوصی مہم کے دوران پولیس نے منشیات، غیر قانونی نقل و حمل، چوری، اسلحہ اور دیگر جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں انجام دیتے ہوئے اپنی کارکردگی کا نمایاں ثبوت پیش کیا ہے۔ایک سال کے دوران پولیس نے 5,16,984 گاڑیوں کی چیکنگ کی، جبکہ 1,19,052 افراد کی پاپیلن ڈیوائس کے ذریعہ جانچ کی گئی۔ 209 مشتبہ افراد کی نشاندہی کے ساتھ 3,572 ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس درج کیے گئے۔منشیات کے خلاف کارروائی میں 6 این ڈی پی ایس کیس درج کرتے ہوئے 18 ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور 403.405 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 2.01 کروڑ روپے ہے۔ این ایچ-44 پر کیسَم پلی کے قریب ایک کارروائی میں ہی 387.128 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 1.93 کروڑ روپے بتائی گئی۔

اسی طرح غیر قانونی ریت کی منتقلی کے 11 کیسوں میں 8 لاریوں اور 3 ٹریکٹروں کو ضبط کیا گیا۔ پولیس نے 18 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 5 دیسی بندوقیں اور ایک ایئر گن بھی برآمد کی۔ جنگلی جانوروں کا شکار کرنے والے 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے شکار کا سامان بھی ضبط کیا گیا۔آپریشن کوچ کے دوران چوری شدہ ٹریکٹر کو مالک کو اطلاع ملنے سے قبل ہی برآمد کرنا، مندر چوری کے چند گھنٹوں میں ملزمین کو گرفتار کرنا اور 14 سالہ گمراہ لڑکے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کرنا پولیس کی فوری کارروائی اور انسانی ہمدردی کی مثالیں بنیں۔

ایس پی ایم. راجیش چندر نے کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے کی جانے والی چیکنگ عوام کو پریشان کرنے کے لیے نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی نقل و حمل، منشیات اور اسلحہ کی روک تھام کے لیے ہے۔ ’’پولیس رات بھر اس لیے جاگتی ہے تاکہ عوام سکون کی نیند سو سکیں، آپ کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے‘‘۔انہوں نے آپریشن کوچ کو عوام کے لیے ایک مضبوط حفاظتی حصار قرار دیتے ہوئے اس مہم میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو نقد انعامات سے بھی نوازا






Post a Comment

Previous Post Next Post