نائنی مہیپال یادو بی جے پی مزدور مورچہ ضلع کاماریڈی کے کنوینر مقرر

نائنی مہیپال یادو بی جے پی مزدور مورچہ ضلع کاماریڈی کے کنوینر مقرر

کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی مزدور مورچہ کے ریاستی صدر اندے سرینواس نے نائنی مہپال یادو کو ضلع کاماریڈی کا کنوینر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نائنی مہی پال یادو کی پارٹی کے تئیں وابستگی، عوامی خدمت کے جذبے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس موقع پر نائنی مہی پال یادو نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور مزدوروں کے مسائل کے حل اور ان کی بہبود کے لیے سرگرمی سے کام کریں گے۔

انہوں نے اس ذمہ داری سونپنے پر بی جے پی ضلع صدر نیلم چنّا راجولو، کاماریڈی کے رکن اسمبلی کاٹی پلی وینکٹ رمنا ریڈی، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن مری رام ریڈی، پائیڈی ایلا ریڈی اور بانالہ لکشمی ریڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا

Post a Comment

Previous Post Next Post