(Telangana Daily News-Banswada)
سی پی ایم ضلع نظام اباد جنرل سیکرٹری نور جہاں کا مختصر سے علالت کے بعد کل نظام اباد کے ایک خانگی دواخانے میں انتقال ہو گیا ان کی نماز جنازہ بانسواڑہ کے عید گاہ میں ادا کرتے ہوئے حضرت نیک بی بی صاحبہ قبرستان میں عمل میں لائی گئی، نور جہاں کی اخری دیدار کے لیے سینکڑوں افراد نے قبرستان اور ان کے بھائی خلیل کے گھر پہنچکر کیا نور جہاں کی موت پر ریاستی سی پی ایم ،سی ائی ٹی یو ،قائدین اور مختلف اضلاع کے سیاسی قائدین ان کی نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر سی پی ایم قائدین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نور جہاں ایک خاتون نہیں غریبوں کی انصاف کے لیے ہر وقت اواز اٹھانے والی ایک شیر دل قائد تھی، اور اس خاتون نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر غریبوں کے حق کے لیے ہر وقت میدان میں رہتی تھی اج ان کی اس موت ضلع
نظام اباد اور کاماریڈی کے عوام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے

Post a Comment