یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں مسلمان اس ملک کا حصے دار ہے کرائے دار نہیں

Gulposhi from Tanzeem ul masaajid
                                   (Video👆)

 نوجوان موبائل کی لعنت سے دور رہتے ہوئے کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

جمعیت العلماء سیکرٹری کا بیان

( بانسواڑہ احمد محی الدین کی رپورٹ✍️)

یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں مسلمان اس،ملک کی ازادی میں جتنا خون بہایا ہے کسی اور نے نہیں بہایا، لہذا مسلمان اس ملک کا حصہ دار ہے کرائے دار نہیں،یس ، ائی،ار ،میں ضرور  اپنا نام درج کرائیں ان خیالات کا اظہار ریاستی جمعۃ العلماء اندھرا ،و تیلنگانہ کے سیکرٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے کوٹگیر میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیےجانے سے قبل بانسواڑہ کے جمیعت العلماء اور  تنظیم المساجد کمیٹی کے ذمہ داروں نے ملاقات کی ،انہوں نے کہا کہ نوجوان موبائل کی لعنت  سے چھٹکارا پاتے ہوئے کھیل کود پر زیادہ توجہ دیں، کیونکہ صحت مند معاشرے کے لیے نوجوانوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے نوجوان معاشرے کی ریڈ کی ہڈی کے ماند ہوتے ہے اج کا نوجوان موبائل کی لعنت میں بری طرح سےپھنس چکا ہے اس لعنت سے نکلتے ہوئے معاشرے کی ترقی کا حصہ بننے کی نوجوانوں سے اپیل کی، اور انہوں نے کہا کہ عنقریب تیلنگانہ میں چند مقامات پر کھیل کود کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائے گی کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا بانسواڑہ کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ,sir,میں حصہ لیتے ہوئے اپنے پاس موجود دستاویزات ضرور پیش کریں، اور مقامی ذمہ داروں سے ربط پیدا کرتے ہوئے،یس،ائی،ار،میں نام درج کرائیں، اس موقع پر ضلع کاماریڈی جمعۃ العلماء صدر مولانا عبدالرقیب قاسمی ،بانسواڑہ جامع مسجد کمیٹی صدر امتیاز احمد، میرا نسیم ،حافظ فہیم ،عظیم ،افروز،اور جمعیت اور تنظیم المساجد کے ذمہ دار موجود تھے




Post a Comment

Previous Post Next Post