اپنے بچوں کو، عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں




اپنے بچوں کو، عصری تعلیم کے  ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں 

بانسواڑہ میں جلسے تکمیل قران سے امیر شریعت مولاناشاہ جمال الرحمان صاحب کا خطاب

انسواڑہ احمد محی الدین کی رپورٹ ) 


(Video 👆)

بانسواڑہ میں مدرسہ عائشہ،اصلاح البنا ت کے زیر اہتمام جلسہ تکمیل حفظ قران مدرسے کے احاطے میں منقد کیا گیا اور اس جلسے   میں مہمان، خصوصی حضرت مولانا شاہ  جمال الرحمان صاحب امیر شریعت تیلنگانہ واندھرا، اور مولانا عبید الرحمن اطہر صاحب ،امام و خطیب جامع مسجد لال  ٹیکری حیدراباد نےشرکت کی مولاناشاہ جمال الرحمان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے بچوں کوبالخصوص لڑکیوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دلوائیں کیونکہ اج کے اس فتنے والے دور میں خواتین کا دینی تعلیم سے آراستہ ہونا بے ہے حد ضروری ہے ،اگر ایک عورت دیندار ہو جائے تو سارا گھرانہ دیندار ہوتا ہے قابل مبارک ہے مدرسہ ہذا کے ذمہ دار احباب جو اس مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبات کو عالمہ حافظہ کے ساتھ ساتھ انٹرمیڈیٹ اور دسویں جماعت کی تعلیم بھی دی جاتی ہے، اس مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبات دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں ،لہذا وقت کی اہم ضرورت ہے اس طرح کے مدارس ہر جگہ قائم کیے جائیں، اس موقع پر مولانا احمد عبید الرحمن صاحب نےمسلمانوں پر زور دیاکے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اس طرح کے مدارس کا انتخاب کریں، تاکہ شادیوں کے بعد ان کا گھر جنت کا ایک نمونہ بنے، اج معاشرے میں کئی ایسے گھرانے،ہیں جو لڑکیوں میں دینی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بکھر جا رہے ہیں اور ان کی ازواجی زندگی جہنم بن کر رہی ہے ،اس موقع پر بانی مدرسہ مولانا اعجاز نے مدرسے کی کارکردگی سنائی ،اور اس جلسے کی نظامت مولانا  محمد عثمان انجام دی، اور اس موقع پر جامع مسجد بانسواڑہ امام خطیب محمد علی، مولانا عبدالرقیب قاسمی امام خطیب مدینہ مسجد، مفتی عمر بن عیسی، کے علاوہ حافظ عبدالکریم ،حافظ عیسی ،اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی عالمہ اور حافظہ کی تعلیم مکمل کرنے والے لڑکیوں کے والدین کو شال پوشی سے نوازا گیا

Post a Comment

Previous Post Next Post