بانسواڑہ میں دھان سے بھری ڈی سی ایم•
گاڑی کا بریک فیل ہونے سے حادثہ
ایک کی موت ایک زخمی اور کئی گاڑیوں کو، نقصان•
( بانسواڑہ احمد محی الدین کی رپورٹ)
(Video 👆👆)
بانسواڑہ مستقر کے تاڑکول روڈ چورہا پر دھان سے بھری ڈی سی ایم گاڑی کا حادثہ ایک شخص برسر موقع ہلاک
تفصیلات مطابق بانسواڑہ منڈل کے
کونا پور سے دھان لیکربانسواڑہ آرہی ڈی سی یم تاڑکول چورہا بانسواڑہ پر حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے بچکندہ منڈل گوپن پلی کا رہنے والا 60 سالہ ہنمانڈلو ،ڈی سی ایم کی زد میں ا کر پر سر موقع ہلاک ہو گیا، اوراسی طرح سے سائلو نامی ایک اور شخص زخمی ہو گیا بتایا جا رہا ہے کہ سائلو اور ہنمانڈلو جو بانسواڑہ میں کشتیاں کے مقابلے دیکھنے کے لیے بانسواڈہ ائے ہوئے تھے، بیکری میں کچھ کھانے کی غرض سے جا کر واپسی میں یہ حادثہ رونما ہوا ،پولیس کے مطابق ڈی سی ایم گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثے میں سے دو کار یں اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، ائینی شاہدین کے مطابق ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں انے والا ہنمانڈلو کے جسم کے دو ٹکڑے ہو گئے پولیس فوری موقع واردات پر پہنچکر نعش کو ایریا ہاسپٹل بانسواڈہ منتقل کر دیا اور اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے


Post a Comment