بانسواڑہ میں شادی خانہ ابادی
(تیلنگانہ ڈیلی نیوز )
کاما ریڈی کےجناب محمد عبدالسلیم کے فرزند محمد عبدالعلیم کا نکاح جناب سید نعیم الدین صاحب بانسواڑہ کی دختر کے ساتھ سری نواس گارڈن بانسواڑہ میں انجام پایا۔ اس موقع پر منعقدہ محفلِ نکاح میں دوست احباب، عزیز و اقارب کے علاوہ آگروہ انڈسٹری کے چیئرمین بالراج اور
صحافیوں میں، عبداللطیف ،شیخ معین الدین،احمد محی الدین،محمد صلاح الدین،سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب نہایت سادگی اور وقار کے ساتھ منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بعد ازاں مہمانوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جبکہ محمد امجد نے مہمانوں کا استقبال کیا نوشہ ۔نمانٔدہ سیاست محمد جاوید علی محمد واجد علی برادران کے چاچہ ذات بھائی ہے



Post a Comment