Top News

،آن لائن گیم نے تباہ کی زندگی: 12 لاکھ کا فراڈ کرکے پوسٹ ماسٹر بن گیا چور

 آن لائن گیم نے تباہ کی زندگی: 12 لاکھ کا فراڈ کرکے پوسٹ ماسٹر بن گیا چور

نامہ نگار احمد محی الدین

حلقہ اسمبلی بانسوڑاہ میں آن لائن گیمنگ کے نشے نے ایک سرکاری ملازم کی زندگی تباہ کر دی، نصراللہ آباد منڈل کے دوڑکی گاؤں کے برانچ پوسٹ ماسٹر بھتولا مونیشور نے پوسٹ آفس سے تقریباً 12 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ،اور وہ ساری رقم آن لائن گیم میں ہار گیا،

معاملہ پکڑے جانے پر اس نے رشتہ داروں سے 11.5 لاکھ جمع کر کے محکمے کو لوٹا دیے، لیکن 42 ہزار باقی رہ گئے،بقیہ رقم کی وجہ سے 10 دن قبل مونیشور کو ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا،


معطل ہونےکے بعد مونیشور باقی رقم کے لیے چوری پر اتر آیا،وہ بانسواڑہ مستقر میں کرانہ دوکان تاجر بیجم رمیش، کے گھر پہنچا اور خود کو ایکسائز کانسٹیبل بتا کر دکان میں چیکنگ کی،اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے رمیش کو گرا کر ان کے گلے سے 23 گرام کی سونے کی چین چھین لی،اور بائیک پر فرار ہو گیا،بانسواڑہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے اس کے قبضے سے چوری شدہ چین، بائیک اور موبائل فون برآمد کر لیا،اور عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا

ڈی ایس پی وٹھل ریڈی نے ڈی ایس پی افس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی بھی شخص اگر سرکاری اہلکار بتا کر دھمکائے تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں،یہ واقعہ ایک بار پھر آن لائن گیمنگ کے بڑھتے ہوئے نقصانات کو بے نقاب کرتا ہے،

Post a Comment

Previous Post Next Post