Top News

بانسواڈہ میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر 2 لیکچررز معطل، مقدمہ درج

بانسواڈہ میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر 2  لیکچررز معطل، مقدمہ درج

کاماریڈی ضلع کے بانسوادہ منڈل میں واقع کوتاآبای کے ماڈل اسکول و کالج میں  دوطالبات سے جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد تعلیمی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

ذرائع کے مطابق کالج کے دو لیکچررز پر انٹرمیڈیٹ کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ طالبات نے مبینہ طور پر طویل عرصے تک ہراسانی برداشت کی، لیکن جب معاملہ حد سے بڑھ گیا تو انہوں نے ہمت کر کے 1098 چائلڈ ہیلپ لائن پر فون کر کے اپنی شکایت درج کروائی


شکایت ملتے ہی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ابتدائی انکوائری میں الزامات درست پائے جانے پر دونوں لیکچررز کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

کالج کے پرنسپل کمل کشور نے اس سلسلے میں بانسوادہ پولیس اسٹیشن میں تحری شکایت درج کروائی۔ پولیس نے گوپال، اور پون ،نامی دونوں لیکچررز کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں

اس واقعے کے بعد والدین اور طالبات میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ علاقے کے عوامی نمائندوں اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے 

 بانسواڈہ سی ای،سریدھرنے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post