Top News

مساجد اللہ کا گھر ہیں، ان کا احترام و تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے

 


مساجد اللہ کا گھر ہیں، ان کا احترام و تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے 

 بانسواڑہ تنظیم المساجد کمیٹی کے انتخاب میں عوام تعاون کریں

احمد محی الدین کی خصوصی رپورٹ

مسجد اللہ کا گھر ہے۔ اس کے تقدس کو برقرار رکھنا اور اس کا احترام کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ یہاں تک کہا گیا ہے کہ مساجدوں میں غیر ضروری طور پر بلند آواز سے بات کرنا بھی منع ہے۔ 

لیکن افسوس صد افسوس، آج ہمارے معاشرے میں ایسا ماحول بن گیا ہے کہ باہر کے تمام مسائل اور ذاتی اختلافات کو بہانہ بنا کر مساجدوں میں ایک دوسرے سے الجھتے ہیں۔ یہ اچھی بات نہیں، کیونکہ مسجد کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 

مسجد کسی کی جاگیر نہیں۔ لہٰذا شہریانِ بانسواڑہ سے اپیل ہے کہ تنظیم المساجد بانسواڑہ کا انتخابی عمل جاری ہے اور یہ شہر کی باوقار مسجد ہے۔ اس کا احترام سب پر لازم ہے۔ ہمارے بڑوں اور بزرگوں نے اس مسجد کو "تنظیم المساجد" کا خطاب دیا ہے۔ اس خطاب کا لحاظ رکھتے ہوئے صدرِ کمیٹی کے انتخاب میں ہر فرد، بالخصوص نوجوان، تعاون کریں۔ 

بلاوجہ شور و غل کر کے مسجد کے تقدس کو پامال نہ کریں۔ اگر کسی کو کسی سے اختلاف ہو تو مسجد کے باہر بات کرے، مسجد کے اندر نہیں۔ کیونکہ مساجد دین کا مرکز ہوتی ہیں۔ اس کا لحاظ رکھتے ہوئے انتخابی کمیٹی کا تعاون کریں۔ 

اتحاد اور اتفاق سے ایک اچھے صدر کا پُرامن طریقے سے انتخاب کرنے میں حصہ دار بنیں۔ اگر کوئی حالات کو بگاڑنے کی کوشش کرے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔

گزارش

اگر آپ کے کسی سے ذاتی اختلافات ہیں اور اس کا بدلہ آپ مسجد کو آڑ بنا کر نکالیں گے، تو آپ کی دنیا بھی تباہ ہوگی اور آخرت بھی۔ 

اللہ ہم سب کو اپنے تمام ذاتی مسائل بالائے طاق رکھ کر مسجد کے لیے اچھے صدر کے انتخاب کی توفیق عطا فرمائے۔

 آمین ثمہ آمین




Post a Comment

Previous Post Next Post