کاماریڈی میں راہل گاندھی کا پتلا نذرِ آتش، بی جے پی کا کانگریس کے خلاف احتجاج

 

کاماریڈی میں راہل گاندھی کا پتلا نذرِ آتش، بی جے پی کا کانگریس کے خلاف احتجاج

کاماریڈی، 23 جولائی (سید کوثر علی کی رپورٹ): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کاماریڈی ضلع یونٹ کے زیر اہتمام نئے بس اسٹینڈ کے قریب کانگریس قائد راہل گاندھی کا پتلا نذرِ آتش کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ اس دوران پولیس نے احتجاج کو روکنے کی کوشش کی، تاہم بی جے پی کارکنوں نے پتلا نذرِ آتش کر دیا۔

اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر نیلم چِنّا راجولو نے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کارکنوں نے حالیہ دنوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کی کوشش کر کے امن و امان کو متاثر کرنے کی سازش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اجلاس کے دوران عوامی مفاد کے قوانین کی منظوری کے بجائے کانگریس جان بوجھ کر سیاسی ماحول کو کشیدہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹ (NEET) امتحان کے معاملے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور اپوزیشن جماعتیں غیر ضروری تنازع کھڑا کر رہی ہیں۔نیلم چِنّا راجولو نے مزید کہا کہ یہ “نیا بھارت” ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی ایسی مبینہ سازشوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کو مشورہ دیا کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور ملک میں انتشار کی سیاست سے گریز کریں۔

احتجاجی پروگرام میں بی جے پی کے ضلعی و مقامی قائدین اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے

Post a Comment

Previous Post Next Post