Top News

بانسواڑہ مستقر پر 7 ہزار سے زائد ووٹرس کو یس ائی ار کی نوٹسیں جاری

 


بانسواڑہ مستقر پر 7 ہزار سے زائد ووٹرس کو یس ائی ار کی نوٹسیں جاری

صحیح تصدیق نامہ پیش نہ کرنے پر ووٹر لسٹ سے نام خارج ہونے کا خدشہ، لاپرواہی نہ برتیں، مقررہ وقت پر دستاویزات جمع کروائیں: بلدیہ کمشنر کی اپیل

نامہ نگار احمد محی الدین

مرکزی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے پورے ملک میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی  کا کام تیزی سے جاری ہے۔ بانسواڑہ مستقر پر بھی یس ائی ار کا کام تقریباً 90 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق بانسواڑہ حلقہ اسمبلی میں 19 ہزار سے زائد ووٹرس کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کیے جا چکے ہیں، جبکہ صرف بانسواڑہ مستقر کے 24 ہزار ووٹوں میں سے تقریباً 7500 ووٹرس کو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔ ان ووٹرس کے نام 2002 کی ووٹر لسٹ سے مطابقت نہ رکھنے یا ناموں میں غلطی اور تضاد کی وجہ سے یہ نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔

بلدیہ کمشنر بانسواڑہ کی جانب سے جن افراد کو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے تصدیق نامے (ضروری دستاویزات) پیش کریں۔ اگر مقررہ وقت پر صحیح تصدیق نامہ پیش نہ کیا گیا تو ووٹر لسٹ سے ان کا نام مستقل طور پر خارج کیے جانے کا اندیشہ ہے  Video 👇


بلدیہ کمشنر بانسواڑہ نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے ک وہ اپنے اپنے علاقوں کے بی ایل  سے رابطہ قائم کریں اور نوٹس کے ساتھ اپنے تصدیق نامے جمع کروائیں

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مستقر بانسواڑہ میں مسلمانوں کی آبادی اکثریت میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 7500 نوٹسوں میں سے تقریباً 4 ہزار سے زائد ووٹ مسلم ووٹرس کے ہو سکتے ہیں۔ اگر اس معاملہ میں لاپرواہی برتی گئی تو مسلم ووٹرس کا بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ہر وارڈ سے تقریباً 300 مسلم ووٹوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے

لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ اس معاملہ میں ہرگز لاپرواہی نہ برتیں اور اپنے تصدیق نامے جلد از جلد متعلقہ بی ایل او کے پاس جمع کروائیں۔ اگر کسی کو اس سلسلہ میں مزید معلومات درکار ہوں تو وہ اپنے محلہ کے کونسلر یا دیگر سیاسی قائدین سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ووٹر لسٹ میں اپنے نام کو یقینی بنائیں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post