اکالیشیا کی مریضہ کا کامیاب “پی او ای ایم “علاج، ڈاکٹر شروتی ساگر
کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ):کاماریڈی کے یشودا ہاسپٹلس میں 40 سالہ خاتون کا نایاب غذائی نالی کے مرض اکالیشیا ٹائپ-II کا جدید طریقہ علاج پی او ای ایم (پر-اورل اینڈوسکوپک مائیوٹومی) کے ذریعہ کامیابی سے انجام دیا گیا۔ ڈاکٹر شروتی ساگر نے علاج کی تفصیلات بتائیں۔محترمہ سوروپ گزشتہ چھ ماہ سے ٹھوس اور سیال غذا نگلنے میں دشواری اور غذا کے واپس آنے کی شکایت میں مبتلا تھیں۔ طبی معائنے کے بعد یو جی آی ای اور ہائی ریزولوشن مینو میٹری (ایچ آر ایم) ٹیسٹ کئے گئے، جن سے ٹائپ-II اکالیشیا کی تصدیق ہوئی۔ڈاکٹروں نے 20 جولائی 2026 کو (پی او ای ایم) طریقہ علاج انجام دیا، جو بغیر کسی پیچیدگی کے کامیاب رہا۔ علاج کے بعد گیسٹروگرافین سوا لو اسٹڈی میں غذا کی نالی سے معدہ تک کنٹراسٹ آسانی سے پہنچا اور کسی قسم کا لیکیج نہیں پایا گیا۔
بعد ازاں مریضہ کو سیال غذا دی گئی، جسے انہوں نے بخوبی برداشت کیا۔ غذا کو بتدریج بڑھایا گیا اور مریضہ کی صحت میں اطمینان بخش بہتری آئی۔ مستحکم حالت میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں تک صرف سیال غذا استعمال کی جائے، جبکہ اس کے بعد نرم غذا شروع کی جاسکتی ہے


Post a Comment