ہر گھر ترنگا
شہر میں قومی پرچموں کی تقسیم...
شرکت ایم ایل اے دھن پال سوریہ نارائن کی
ایم اے تاج / تلنگانہ ڈیلی نیوز / نظام آباد:
ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر ہر ایک کو اپنے گھر پر ترنگا پرچم لہرانا چاہیے۔ یہ بات اربن ایم ایل اے دھن پال سوریہ نارائن نے کہی۔
بدھ کے روز شہر کے گاندھی چوک میں ترنگا پرچم تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر "آزادی کا امرت مہوتسو" کے حصے کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے 2022 میں "ہر گھر ترنگا" مہم کا آغاز کیا تھا۔ ہر گھر پر پرچم لہرانے کا بنیادی مقصد عوام میں حب الوطنی اور قومی پرچم سے ذاتی وابستگی بڑھانا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ 3 اگست 2022 کو اس وقت کے نائب صدر وینکیا نائیڈو نے دہلی میں لال قلعہ سے انڈیا گیٹ تک "ہر گھر ترنگا" بائیک ریلی کا اہتمام کیا تھا۔
اس پروگرام میں ناگولا لکشمی نارائن، بیلال ششانک، ایرّم سدھیر، بنٹو رامو، بنٹو پریتی، شیامالا، ملکائی مہندر، سنیترا راجو، بوبلی سورن وینو، ویشنوی سدھا، ایپکائلا سمترا کشور، جیوتی مرلی اور مورچہ کے رہنما و دیگر نے شرکت کی۔




Post a Comment