Top News

کاماریڈی میں ریلوے گیٹ 209/A پر آر او بی نہیں، آر یو بی تعمیر ہوگا: ایم پی “سریش شیٹکار”

 کاماریڈی میں ریلوے گیٹ 209/A پر آر او بی نہیں، آر یو بی تعمیر ہوگا: ایم پی “سریش شیٹکار”

کالونیوں کے مکینوں کی تشویش دور، گھروں کو نقصان نہ پہنچنے کی یقین دہانی “محمدعلی شبیر”

کاماریڈی (سید کوثرعلی کی رپورٹ) کاماریڈی شہر کے ریلوے گیٹ نمبر 209/A پر مجوزہ اوور برج کی تعمیر سے متعلق کالونیوں کے مکینوں کی تشویش پر رکن پارلیمان سریش کمار شیٹکار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آر او بی نہیں بلکہ آر یو بی (ریلوے انڈر برج) تعمیر کیا جائے گا۔منگل کو اشوک نگر، سنیہا پوری اور کے پی آر کالونی کے مکینوں نے ریلوے گیٹ پر اوور برج کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم پی سریش شیٹکار، حکومتی مشیر محمد علی شبیر اور وزیر سیتکا کو یادداشت پیش کی۔اس موقع پر ایم پی سریش شیٹکار نے کہا کہ عوام کو آر او بی کی تعمیر کے نام پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اشوک نگر سے کلکٹریٹ جانے کے دوران ٹریفک کی مشکلات کے پیش نظر انہوں نے حال ہی میں سکندرآباد میں ریلوے حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں اور مرکزی وزیر ریلوے کون پیش کردہ یادداشت میں یہاں آر یو بی تعمیر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حکام کی جانب سے غلطی سے آر او بی کا سروے کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے فوری طور پر متعلقہ حکام سے بات کی ہے۔ آر یو بی کی تعمیر سے کسی بھی مکان کو نقصان نہیں پہنچے گا اور زیرِ زمین راستہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔ایم پی نے مزید کہا کہ راجَم پیٹ اولڈ ریلوے گیٹ کے مقام پر آر او بی تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ محمد علی شبیر اور ان کی کوششوں کے نتیجے میں دونوں پلوں کی منظوری ہوئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی قسم کی تشویش میں مبتلا نہ ہوں





Post a Comment

Previous Post Next Post