رائس ملرس کے مسائل پر حکومت خصوصی توجہ دے
مقررہ مدت میں چاول حوالے کرنے کو تیار ہیں ملرس اسوسی ایشن ضلع صدر “ پپّولہ راجندر پرساد”
کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ): رائس ملرس کے مسائل کے حل کے لیے حکومت خصوصی توجہ دے اور ملنگ کے عمل پر واضح پالیسی مرتب کرے، یہ مطالبہ کاماریڈی ضلع رائس ملرس اسوسی ایشن کے صدر پپّول راجندر پرساد نے کیا۔ منگل کو منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دھان کی ملنگ اور چاول حوالے کرنے کے لیے مقررہ مدت دی گئی ہے اور ملرس اس مدت کے اندر چاول حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملرس کے ساتھ متعدد مرتبہ اجلاس منعقد کرکے مسائل حکومت کے علم میں لائے گئے ہیں۔ بار بار دباؤ ڈالنے سے ملنگ کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔ حقائق کی جانچ کے بغیر تمام ملرس کو ایک ہی نظر سے دیکھنا مناسب نہیں۔راجندر پرساد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رائس ملرس، عہدیداروں اور ماہرین کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملنگ کے بارے میں واضح پالیسی مرتب ہونے سے کسانوں اور ملرس دونوں کو فائدہ ہوگا۔اس موقع پر اسوسی ایشن سکریٹری سنتوش، خازن سدرشن، کاماریڈی ڈویژن صدر بھومیش گپتا، سابق سکریٹری گوری شنکر کے علاوہ ناگراجو، رویندر، راجیش اور دیگر ارکان موجود تھے


Post a Comment