Top News

قومی یکجہتی جلسہ عام کو کامیاب بنانے مفتی عمر بن عیسی کی عوام سے اپیل

 


قومی یکجہتی جلسہ عام کو کامیاب بنانے مفتی عمر بن عیسی کی عوام سے اپیل

نامہ نگار احمد معی الدین 

مدرسہ عبداللہ بن عباس بانسواڑہ کے زیر اہتمام بروز اتوار 27 ستمبر بعد نماز مغرب مارکیٹ یارڈ گنج میں منعقد ہونے والے قومی یکجہتی جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل مفتی عمر بن عیسی بانی مدرسہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ  کی۔آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس بانسواڑہ میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عمر بن عیسی نے کہا کہ قومی یکجہتی جلسہ منعقد کرنے کا اہم مقصد ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی آپس میں بھائی بھائی ہیں کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اور اس گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے یہ جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس جلسے میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مذہبی رہنما شرکت کریں گے۔ انہوں نے شہر بانسواڑہ کے علاوہ اطراف و اکناف کی عوام سے دردمندانہ اپیل کی کہ اس جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر جلسے کو کامیاب بنائیں۔

اس موقع پر بلدیہ کونسلر خالق شادی خانہ، چیئرمین حافظ عبدالوہاب، کانگریس کے سینئر قائد علی بن عبداللہ افروز کے علاوہ حفاظ و علماء موجود تھے



Post a Comment

Previous Post Next Post