بانسواڑہ میں بی ار ایس پارٹی،کی جانب سے راستہ روکو احتجاج ،مرکزی وزیر بنڈی سنجے کہ فرزند کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
(تیلنگانہ ڈیلی نیوز)
بی جے پی مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے فرزند سائی، کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بانسواڑہ بی ار ایس پارٹی کی جانب سے امبیڈ کرچورہا پر راستہ رو کو احتجاج کرتے ہوئے مرکزی وزیر بنڈی سنجے اور ان کے فرزند کے پوسٹرز کو نظر اتش کیا گیا اس موقع پر بی ار ایس قائدین نے کہا کہ مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے فرزند کی جانب سے ایک نابالغ لڑکی کو نشہ دیتے ہوئے تین ماہ تک جنسی استحصال کرتے ہوئے لڑکی کو دھوکہ دیا گیا، لڑکی کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد بھی پولیس کی جانب سے کوئی ٹھوس کاروائی نہ کرتے ہوئے لڑکی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے اقتدار کا استعمال کرتے ہوئے لڑکی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اس کیس کو واپس لے لیں بی ار ایس فائدین نے تیلنگانہ کانگرس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر اور مرکزی وزیر کی ملی بھگت کی وجہ سے متاثرہ لڑکی کو انصاف نہیں مل رہا ہے برائے نام پوکسو کیس درج کرتے ہوئے چیف منسٹر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں لہذا متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانے تک بی ار ایس پارٹی خاموش نہیں رہے گی اس موقع پر سابقہ کاما ریڈی ضلع ، ذرائعی، سوسائٹی صدر انجی ریڈی، سابقہ منسپل وائس چیئرمین زوبیر ،کونسلرس، فیروز خان،خلیل خان مقبول ، باڑی سینو، اکبر ، اسحاق ،اور دیگر کارکنان موجود تھے
Note: for YouTube link open in description





Post a Comment