Top News

حرا ہائی اسکول انگلش میڈیم بانسواڑہ کے دسویں جماعت کے شاندار نتائج

 


حرا ہائی اسکول انگلش میڈیم بانسواڑہ کے دسویں جماعت کے شاندار نتائج 

جمعیت العلماء کاماریڈی کی جانب سے تہنیت،عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو دینی تعلیم بھی دلوائیں

 مولانا عبدالرقیب قاسمی کا بیان

(بانسواڑہاحمد محی الدین کی رپورٹ) 



وقت کی اہم ضرورت ہے والدین اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیی تعلیم بھی دلوائے کیونکہ ائے دن کالج اور اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ایمانی گھرانے سے تعلق رکھنے والے بچے اور بچیاں مخالف اسلام کے باغی بنتے جا رہے ہیں اس کی اہم وجہ دینی تعلیمات سے دوری ,ان خیالات کا اظہار ضلع کاماریڈی جمعۃ العلماء صدر امام و خطیب مدینہ مسجد بانسواڑہ مولانا عبدالرقیب قاسمی نے کیا، حرا ہائی اسکول انگلش میڈیم،بانسواڑہ کے طالبات نےدسویں جماعت میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی نمرات سے کامیابی حاصل کی کامیاب ہونے والے طلبہ کو حرا ہائی اسکول میں جمعۃ العلماء، ضلع صدر کاماریڈی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر ضلع صدر مولانا عبدالرقیب فاسمی نے کہا کہ اج کے اس پر فتن دور میں اس طرح کے اسکولوں کا ہونا بے حد ضروری ہے ،کیونکہ دوسرے اسکولوں میں تعلیم دینے والے اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طور پر ملت کے نو نہالوں پر محنت کرتے ہوئے ان کی ذہن سازی کی جا رہی ہے تاکہ یہ بجےاسلام دشمن بنے، اور اس طرح کے نتائج دیکھنے کو بھی ا رہے ہیں مولانا نے کہا کہ قابل مبارک ہے حرا اسکول انتظامیہ جو 20 بچیوں کو، دینی تعلیم دیتے ہوئے دسویں کہ امتحانات دلائے جس میں سے 19 بچیوں نے اعلی نشانات سے کامیابی حاصل کی اور ان بچیوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ عالمہ، کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے اوروہ بھی مکمل طور پر پردے میں رہتے ہوئے اس موقع پر مولانا محمد علی ،مولانا عثمان،اسکول کا عملہ طلبہ و طالبات کے سرپرست موجود تھے





Post a Comment

Previous Post Next Post