*لاوارث معصوم بچے کی خدمت کرتے ہوئے انسانیت کی مثال پیش کی بانسواڑہ ہاسپٹل عملے نے*

 


*لاوارث معصوم بچے کی خدمت کرتے ہوئے انسانیت کی مثال پیش کی بانسواڑہ ہاسپٹل عملے نے* 

بانسواڑہ میں دستیاب نومولاد کو کاماریڈی چائلڈ ویلفر کے حوالے معصوم بچے کو دیتے وقت ہاسپٹل عملہ اشکبار


YouTube link :
https://youtu.be/9VXS2CW1kpQ?si=HwwNoNi788JXQ4DZ

(بانسواڑہ احمد محی الدین کی رپورٹ) 

بانسواڈہ مستقرکے مدینہ کالونی  میں دو ہفتے قبل ایک نامولود بچہ دستیاب ہوا تھا ،اس وقت مدینہ کالونی کے کونسلر فیروز خان نے بانسواڈہ پولیس کو اطلاع دی پولیس نےایریا ہاسپٹل بانسوڑاہ میں علاج کے لیے رکھا کیا تھا، ایریا ہاسپٹل سپرٹنٹ ڈاکٹر وجے بھاسکر نے بتایا کہ بچے کو دو ہفتوں سے مکمل طبی عملے کی نگرانی میں رکھتے ہوئے علاج کیا گیا اج اس یتیم بچے کو جس کے ماں باپ کا کوئی پتہ نہیں، مکمل طبی جانچ کے بعد اج کاماریڈی ضلع چائلڈ ویلفر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیادو ہفتوں سے دیکھ بھال کرنےوالی نرسوں نے بچے کو، چائلڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ کرتے وقت اپنے آنسوں کو روک نہیں پائیں اس موقع پر ایریا ہاسپٹل سپریڈنٹ نے نرسوں کی ستائش کی جو ایک معصوم بچے کو، ماں کی طرح بہترین دیکھ بھال کی بانسواڈہ ایریا ہاسپٹل کے عملہ نے ایک انسانیت کی مثال قائم کی ہے





Post a Comment

Previous Post Next Post