مسجد اللہ کا گھر ہے
مسجد کا احترام کرو
اس کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل نہ کرو
علماءومعزز حضرات کی موجودگی میں،جامع مسجدصدر کاانتخاب کرنے عوام کا مطالبہ
(احمد محی الدین کی خصوصی رپورٹ)
اج کل ہر انسان پر ایک جنون چڑھا ہوا ہے کہ کسی طرح سے بھی مجھے لوگ عزت دیں اور میرا احترام کریں یہ اچھی بات ہے لیکن اس جنون میں ہر فرد کوئی سیاست کے پیچھے دوڑ رہا ہے تو کوئی مساجدوں کی طرف، عزت اور ذلت کا دینے والا اللہ ہے ،مسجد کی خدمت کا موقع ملنا اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہے ،لیکن افسوس کی بات ہے کہ اج ہمارے معاشرے میں اس باوقار عہدے پر فائض ہونے کے لیے ہر کوی پر امید نظر اتا ہے اورفائز ہونے کے بعد حالات کچھ اور بدل جاتے ہیں
بانسواڑہ جامع مسجد کی کمیٹی نے اپنا استعفی پیش کر دیا ہے اب اس مسجد کی کمیٹی کا انتخاب کرنا باقی ہے عوام میں یہ موضوع بن چکا ہے کہ اگلا صدر کون ہوگا؟؟؟اور عوام کا ماننا ہے کہ اگلا مسجد کا صدر 50 سال سے زائد عمرکےافرد کا انتخاب کرے تو بہتر ہوگا کیونکہ سابقہ میں کچھ حالات رونما ہوئے تھے اس کی اہم وجہ کم عمری صدر کاانتخاب،مسجد اللہ کا گھر ہے کسی کی جاگیر نہیں اس کو سیاسی اکھاڑا نابنایا جائے تو، بہتر ہوگا اگر ائندہ مساجدوں کے ذمہ داروں کی جانب سے غیر شرعی کام کیے جائے تو برداشت نہیں کیا جائے گا سارے حالات کو دیکھتے ہوئے خاموش رہنے کی ایک اہم وجہ شہر کی عزت اور مساجدوں کے نام کو بدنام نہ کرنا یہ اہم وجہ ہے ائندہ اس بات کومنظر عام پر لانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے


Post a Comment