کاماریڈی جاب میلہ کامیاب، 23 کمپنیوں نے 270 بے روزگار نوجوانوں کاکیا انتخاب اور روزگار سے جوڑا
کاماریڈی، 19 جولائی (سید کوثر علی کی رپورٹ): تلنگانہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آج کاماریڈی کے ساندیپنی ڈگری کالج میں منعقدہ جاب میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ بات ایسوسی ایشن کے شمالی تلنگانہ زون سکریٹری سری کانت نے ایک پریس بیان میں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ 23 مختلف کمپنیوں کی شرکت سے منعقدہ اس جاب میلہ میں دسویں جماعت، انٹرمیڈیٹ، ڈگری، پوسٹ گریجویشن، بی ٹیک، ایم ٹیک، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ، بی فارمیسی اور ایم فارمیسی مکمل کرنے والے 270 بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے۔اس موقع پر پائیڈی ایلارریڈی نے مختلف کمپنیوں میں ملازمت حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس پروگرام میں مختلف کمپنیوں کے HR نمائندوں کے علاوہ کالج کے ڈائریکٹر بالاجی راؤ، پرنسپل سائی بابا، منوج، ہیما ریڈی، راجو داس، راج شیکھر، رام کرشنا، سریش اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی


Post a Comment