بانسواڑہ کے بیرکور منڈل میں انسانیت سوز واقعہ: 8 ماہ کی معصوم بچی پر بلیڈ کے وار،



بانسواڑہ کے بیرکور منڈل میں انسانیت سوز واقعہ: 8 ماہ کی معصوم بچی پر بلیڈ کے وار،

(احمد محی الدین کی خصوصی رپورٹ)

حلقے اسمبلی بانسواڑہ کے بیرکور منڈل مستقر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 8 ماہ کی معصوم بچی کے جسم پر بلیڈ سے وار کر کے اسے جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔ بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی   

متاثرہ بچی   کے والد کا نام ستیش ہے۔ ستیش کی دو بیویاں ہے پہلی بیوی شیلجا سے اس کی 3 بیٹیاں ہیں۔ دوسری بیوی سندھیا سے 8 ماہ کی بیٹی ورشا ہے۔ شیلجا اور سندھیا آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

5 ماہ قبل ستیش کی دوسری بیوی سندھیا سے جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد ستیش نے بچی کو اپنے پاس رکھ کر سندھیا کو میکے بھیج دیا،

گزشتہ روز جب بچی گھر میں نظر نہیں آئی تو گھر والوں نے تلاش شروع کی۔ معاملے کی خبر ملتے ہی مقامی عوام  بھی تلاش شروع کردی، اسی دوران ستیش نے کہا کہ بچی قریبی جھاڑیوں میں مل گئی ہے۔ بچی کو دیکھ کر سب کی انکھ نم ہو گئی

بچی کے پورے جسم پر بلیڈ کے نشانات تھے اور خون بہہ رہا تھا

فوراً معصوم  کو بانسواڑہ ایریا منتقل کیا گیا حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے نظام آباد ضلع ہسپتال منتقل کیا بچی کا علاج جاری ہے

  بتایا جا رہا ہے کہ اس گھناؤنے فعل میں گھر کے افراد ملوث ہو سکتے ہیں

مقامی عوام کا کہنا ہے

"یہ بہت ہی شرمناک اور غیر انسانی حرکت ہے۔ ملزم کوئی بھی ہو اس کے  خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرے



Post a Comment

Previous Post Next Post