Top News

جدید ٹیکنالوجی سے دماغی سرجری مزید محفوظ اور مؤثر، ماہر نیورو سرجن ڈاکٹر بی جے راجیش

 

جدید ٹیکنالوجی سے دماغی سرجری مزید محفوظ اور مؤثر، ماہر نیورو سرجن ڈاکٹر  بی جے راجیش


کاماریڈی، 2 جولائی (سیدکوثرعلی کی رپورٹ): سکندرآباد کے یشودا اسپتال کے معروف نیورو سرجن ڈاکٹر بی جے راجیش نے کہا ہے کہ جدید طبی ٹیکنالوجی کی بدولت دماغی امراض کے پیچیدہ آپریشن پہلے سے زیادہ محفوظ، مؤثر اور کامیاب انداز میں انجام دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یشودا اسپتال میں آپریشن تھیٹر کے اندر ہی انٹرا آپریٹو ایم آر آئی (Intraoperative MRI) کی سہولت دستیاب ہے، جس کے ذریعے دماغی رسولیوں کی سرجری کے دوران فوری طور پر یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ رسولی مکمل طور پر نکالی گئی ہے یا نہیں۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو اسی وقت سرجری جاری رکھتے ہوئے باقی ماندہ حصہ بھی نکال لیا جاتا ہے، جس سے علاج کے نتائج بہتر ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر بی جے راجیش نے بتایا کہ وہ گزشتہ بیس برسوں کے دوران تقریباً دو ہزار دماغی سرجریاں انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید طبی سہولتوں کی بدولت بعض پیچیدہ دماغی آپریشن مریض کو کم سے کم تکلیف کے ساتھ اور مخصوص حالات میں مکمل بے ہوشی کے بغیر بھی انجام دیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر ماہ کے پہلے جمعرات کو کاماریڈی میں مریضوں کے معائنہ اور مشاورت کے لیے دستیاب رہیں گے تاکہ ضلع کے عوام کو معیاری نیورو سرجری خدمات مقامی سطح پر فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی شخص میں برین اسٹروک کی علامات، جیسے چہرہ ٹیڑھا ہونا، ہاتھ یا پیر میں اچانک کمزوری، جسم کے ایک حصے کا مفلوج ہونا یا گفتگو میں دشواری ظاہر ہو تو فوری طور پر نیورو اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ برین اسٹروک کے بعد ابتدائی تین گھنٹوں کے اندر علاج شروع کر دیا جائے تو مریض کی جان بچانے اور مستقل معذوری سے محفوظ رکھنے کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ جاتے ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post