بانسواڑہ: ایس آئی آر پروگرام می کانگریس رہنماؤں کی شرکت، عوام سے ووٹر لسٹ درست کروانے وہاب کی اپیل کی اپیل
نامہ نگار احمد محی الدین
بانسواڑہ مستقر کے 14ویں وارڈ میں الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق جاری خصوصی جامع نظرثانی (SIR) پروگرام کے سلسلے میں کانگریس پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے گھر گھر جا کر عوام میں بیداری پیدا کی۔
اس موقع پر مقامی وارڈ کونسلر نارلا ننداکشور، کے ہمراہ شادی خانہ چیئرمین عبدالوہاب، کانگریس ٹاؤن مائنارٹی سیکریٹری ایم ڈی۔ داؤد اور یوتھ کانگریس صدر منصور نے انیومریشن فارمز وصول کیے اور عوام کو فارم بھرنے کا طریقہ سمجھایا۔شادی خانہ چیئرمین حافظ وہاب نے کہا کہ
ہر اہل شہری اپنا نام ووٹر لسٹ میں چیک کرے، اور غلطیوں کو فوراً درست کروائے18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوان اپنا نام ضرور درج کروائیں، تاکہ وہ آنے والے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں
منتقل ہونے والے یا فوت شدہ افراد کے نام لسٹ سے خارج کروانا بھی ضروری ہے، تاکہ جعلی ووٹنگ کا موقع نہ ملے
انہوں نے مزید کہا کہ "ووٹ ہی جمہوریت کی طاقت ہے۔ اگر ووٹر لسٹ صحیح نہیں ہوگا تو صاف اور شفاف انتخابات ممکن نہیں۔ اس لیے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ BLO کا تعاون کرے اور تمام دستاویزات وقت پر جمع کرائے
اس پروگرام میں علاقے کے BLO آفیہ ترنم، نسیم، بوتھ ایجنٹ علی، سمیت کئی مقامی کارکنان بھی موجود تھے۔
کونسلر ننداکشور نے آخر میں کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ ہے اور ہر شہری کو اس کا ووٹ کا حق دلوانے کے لیے کام کرتی ہے





Post a Comment