یلاریڈی میں بار بار بجلی کی کٹوتی پر سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین کی آر ڈی او سے ملاقات

یلاریڈی میں بار بار بجلی کی کٹوتی پر سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین کی آر ڈی او سے ملاقات ،

 بجلی کی موثر سربراہی ،جانوں کے تحفظ کا کیا مطالبہ

یلاریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ): یلاریڈی میں بار بار بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے عوام کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین نے پیر کے روز آر ڈی او سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ مسلسل بجلی کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خصوصاً رات کے اوقات میں بجلی غائب ہونے سے آکسیجن پر انحصار کرنے والے مریضوں کی جان کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شیخ چھوٹو جو کہ ایک کینسر کا مریض تھا کو رات کے وقت بجلی بند ہونے کے باعث آکسیجن کی فراہمی میں دشواری پیش آئی، جس سے  مریض فوت ہوگیا۔

شیخ غیاث الدین نے مطالبہ کیا کہ محکمہ بجلی کی مجرمانہ غفلت اوربار بار ہونے والی بجلی کی کٹوتی کا مستقل حل نکالا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔آر ڈی او نے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں سے بات چیت کرکے مسئلہ جلد از جلد حل کرانے اور عوام کو بہتر برقی خدمات کی فراہمی کے لیے ضروری کارروائی کا یقین دلایا

Post a Comment

Previous Post Next Post