Top News

راہل گاندھی کی گرفتاری کےخلاف راج بھون کا گھیراو کی کوشش کے دوران محمدعلی شبیر کی گرفتاری،

راہل گاندھی کی گرفتاری کےخلاف راج بھون کا گھیراو کی کوشش کے دوران محمدعلی شبیر کی گرفتاری

راھول گاندھی کی گرفتاری پرمحمدعلی شبیر نے کہا جمہوریت پر حملہ

کاماریڈی، 22 جولائی (سید کوثر علی کی رپورٹ):تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی اپیل پر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی گرفتاری کے خلاف آج حیدرآباد میں راج بھون گھیراؤ احتجاج منعقد کیا گیا، جس میں حکومتِ تلنگانہ کے مشیر محمد علی شبیر نے شرکت کی۔احتجاج کے دوران جب محمد علی شبیر راج بھون کی جانب بڑھ رہے تھے تو پولیس نے انہیں راستے میں روک کر حراست میں لے لیا اور پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔اس موقع پر محمد علی شبیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت، جس کی ذمہ داری جمہوری اقدار کا تحفظ کرنا ہے، اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اٹھانے والے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی گرفتاری جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے نیٹ (NEET) امتحان کے پرچہ لیک معاملے پر مرکزی حکومت کو مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔محمد علی شبیر نے کہا کہ امتحانی نظام پر اعتماد کھو کر جان گنوانے والے طلبہ کے خاندانوں کو انصاف، مناسب مالی امداد اور مکمل سرکاری تعاون فراہم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی عوامی مسائل، طلبہ کے مستقبل اور نوجوانوں کی آواز کو ملک کے سامنے پیش کر رہے ہیں، اور ان کی گرفتاری سے حقائق کو چھپایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں سوال کرنے کا حق ہر شہری کو آئین نے دیا ہے، اور اس حق کو سلب کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔محمد علی شبیر نے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی عوامی مسائل پر اپنی جدوجہد ہرگز بند نہیں کرے گی اور طلبہ کو انصاف ملنے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ جمہوریت کے تحفظ اور عوام کے حقوق کے لیے کھڑی رہے گی۔اس احتجاجی پروگرام میں کانگریس پارٹی کے قائدین، عوامی نمائندوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی






Post a Comment

Previous Post Next Post