Top News

راہل گاندھی کی گرفتاری اور نیٹ پرچہ لیک معاملہ پر کانگریس کا احتجاج، مودی اور دھرمیندر پردھان کے پتلے نذرِ آتش

 


راہل گاندھی کی گرفتاری اور نیٹ پرچہ لیک معاملہ پر کانگریس کا احتجاج، مودی اور دھرمیندر پردھان کے پتلے نذرِ آتش

کاماریڈی، 22 جولائی (سید کوثر علی کی رپورٹ):

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کی اپیل پر، حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی ہدایت کے مطابق، کاماریڈی ٹاؤن کانگریس کی جانب سے بدھ کے روز راماریڈی روڈ پر گنجی گیٹ کے مقام پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کی صدارت ٹاؤن کانگریس صدر آئیرینی سندیپ کمار نے کی۔اس موقع پر کانگریس کارکنوں نے قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اور نیٹ (NEET) سوالیہ پرچہ لیک معاملہ پر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعد ازاں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے پتلے نذرِ آتش کیے گئے۔کانگریس قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام میں اپوزیشن لیڈر کا عوام کی جانب سے سوال اٹھانا کوئی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ راہل گاندھی کے خلاف کی گئی کارروائی جمہوری اقدار کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ پرچہ لیک واقعہ سے ملک بھر کے طلبہ میں بے چینی پیدا ہوئی ہے، لہٰذا مرکزی حکومت کو اس معاملہ کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ قائدین نے مطالبہ کیا کہ امتحانی نظام میں سنگین خامیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان فوری طور پر استعفیٰ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات پر طلبہ کا اعتماد بحال کرنے کے لیے متاثرہ طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے، متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔کانگریس رہنماؤں نے واضح کیا کہ ملک میں جمہوریت کا تحفظ اور طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہر حکومت کی ذمہ داری ہے اور عوامی مسائل پر کانگریس پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس احتجاجی پروگرام میں ضلع لائبریری چیئرمین چندرکانت ریڈی، ڈی سی سی صدر ایلے ملیکارجن، سابق ڈی سی سی صدر کیلاش سرینواس راؤ، میونسپل چیئرپرسن اِپا اُما سرینواس، ڈی سی سی نائب صدر پندلا راجو، گڈوگولا سرینواس، گونے سرینواس، بھیم ریڈی، گوڈیم سرینواس ریڈی، راجا گوڑ، پاتا راجو، گال ریڈی، سدرشن، نوسی لال نائک، آشا بوئینا سرینواس، کونسلرس، وہیپ محمد اسحاق عرف شیرو،امجد، جاوید، لڈو، یونس، صدیق، کَلّیم ستیّم، سدھاکر ریڈی، سیدسراج الدین، ایس سی سیل ضلع صدر بھومنی بالاراج، رام کمار، سید مسعود علی قدیر ، محمد جمیل کیف بی سی سیل صدر پٹنالا سرینواس، سیدانوراحمد، اسرارکویلکر کنّیا، جنگام راجو، اسرار احمد، انکم راجو، موتی لال، سیدمجاہد علی، لکّا پتنی گنگادھر، سرور، این ایس یو آئی قائدین بھارت، سریش، ڈیوڈ، صوفیان، انیرُدھ سمیت کانگریس کے متعدد قائدین، عوامی نمائندوں، خواتین کانگریس، یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی اور مختلف ذیلی تنظیموں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی


Post a Comment

Previous Post Next Post