باطل فتنوں کا تعاقب اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد ناگزیر : مولانا ابرار الحسن رحمانی

باطل فتنوں کا تعاقب اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد ناگزیر : مولانا ابرار الحسن رحمانی

کاماریڈی (سیدکوثرعلی کی رپورٹ) عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ ایمان و عقیدہ کی حفاظت اور مسلمانوں کو باطل فتنوں سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف دیہاتوں میں دعوتی و اصلاحی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں روزانہ تعلیمی نظام کو مزید مؤثر منظم اور معیاری بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف دیہاتوں میں ہفتہ وار دعوتی و اصلاحی اجتماعات کا بھی باقاعدہ نظام مرتب کیا گیا ہے تاکہ مسلمانوں میں دینی بیداری پیدا ہو اور انہیں فتنۂ قادیانیت سمیت دیگر گمراہ کن فتنوں سے باخبر رکھا جا سکے اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر سنکاپور میں ایک اہم دعوتی و اصلاحی اجتماع منعقد ہوا جس میں اطراف و اکناف کے ائمۂ کرام ذمہ داران کارکنانِ مجلس تحفظ ختمِ نبوت جماعت دعوت و تبلیغ کے ذمہ داران و کارکنان اور عام مسلمانوں نے شرکت کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا ابرار الحسن رحمانی قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا کہ باطل فتنوں کا تعاقب اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد وقت کی اہم ضرورت اور ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے آپ نے ایمان کی اہمیت عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ اور فتنۂ قادیانیت سمیت دیگر باطل فتنوں کی سازشوں پر قرآن و سنت کی روشنی میں نہایت جامع مؤثر اور مدلل خطاب فرمایا اس موقع پر حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس تحفظ ختمِ نبوت کاماریڈی نے حاضرین کو ایمان پر ثابت قدم رہنے قرآن و سنت سے مضبوط وابستگی اختیار کرنے اور ہر قسم کے گمراہ کن فتنوں سے ہوشیار رہنے کی تلقین فرمائی اجتماع کے شرکاء نے عہد کیا کہ وہ فتنۂ قادیانیت اور دیگر باطل فتنوں سے مکمل اجتناب کریں گے اپنے ایمان و عقیدہ کی حفاظت کریں گے اور اس پیغام کو اپنے اہلِ خانہ رشتہ داروں اور معاشرے تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے ایک فرد قادیانیت سے متاثر ہے جس کی اصلاح اور حق کی طرف واپسی کے لیے مسلسل دعوتی و اصلاحی کوششیں جاری ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اسے اور تمام گمراہ افراد کو ہدایتِ کاملہ نصیب فرمائے تمام احباب سے بھی خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی اجلاس کا آغاز حافظ محمد عامر صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری خطیب مسجد بی جان بی نے نظامت کے فرائض انجام دیے محترم شاہد غوری صاحب نے پروگرام کی نگرانی فرمائی مقامی احباب کے علاوہ دیگر علاقوں سے آنے والے مسلمانوں جماعت دعوت و تبلیغ کے ذمہ داران و کارکنان اور مجلس تحفظ ختمِ نبوت کاماریڈی کے رفقاء نے بھی شرکت کی اور باہمی فکر و کوشش کے ساتھ دعوتی دینی اور ایمانی محنت کو مزید منظم مؤثر اور مستقل آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیاآخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان تمام دعوتی و اصلاحی کوششوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے امتِ مسلمہ کے ایمان و عقیدہ کی حفاظت فرمائے ہمیں ہر باطل فتنے سے محفوظ رکھے اور حق پر استقامت نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین



Post a Comment

Previous Post Next Post