Top News

بانسواڑہ تاڑکول چوراہےپر دلخراش سڑک حادثہ، 4 سالہ معصوم بچی جاں بحق، عوام میں شدید برہمی

 


بانسواڑہ تاڑکول چوراہےپر  دلخراش سڑک حادثہ، 4 سالہ معصوم بچی جاں بحق، عوام میں شدید برہمی

بلدیہ اور پولیس کی لاپرواہی سے قیمتی جانیں ضایع عوام برہم چوراہے کو کشادہ کرنے کا مطالبہ

 نامہ نگار احمد محی الدین 

ضلع کاماریڈی کے بانسواڑہ مستقر کے قلب شہر میں  واقع تاڑکول روڈ چوراہے پر آج صبح ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک 4 سالہ معصوم بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی

تفصیلات کے مطابق  والد، رفیع نے اپنی 4 سالہ بیٹی زینب فاطمہ کو حرا ماڈل اسکول جو یو کے جی کلاس میں زیر تعلیم تھی، کو اسکول چھوڑنے کے لئے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تاڑکول روڈ چوراہے پر تیز رفتار لاری نے زوردار ٹکر دے دی۔ ٹکر کے باعث بچی موٹر سائیکل سے گر گئی اور لاری کا پہیہ،کی زد میں، انے سےموقع پر ہی دم توڑ گئ

اس حادثہ کے بعد مقامی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام نے الزام عائد کیا ہے کہ آئے دن یہاں پر حادثات کی بڑی وجہ بلدیہ اور پولیس کی لاپرواہی ہے

عوام کا کہنا ہے کہ بلدیہ کے عہدے داروں کو صرف ٹیکس وصول کرنے کی فکر ہے، اور پولیس چالان، دالنااور وصول کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ دونوں محکموں کو عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے چالانوں اور ٹیکس کے نام پر عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے لیکن سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں

مقامی افراد نے بتایا کہ تاڑکول روڈ چوراہا بانسواڑہ شہر کے بیچوں بیچ ہے جہاں سے ہر شہری کا گزر نا ہوتا ہے۔ یہاں اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں





عوام نے کہا کہ اس چوراہے پر چائے کی بنڈیوں، ٹھیلے والوں اور دکانداروں نے اپنا سامان روڈ تک لا کر رکھ دیا ہے جس سے روڈ انتہائی تنگ ہو گی ہے۔ اس کے علاوہ سیاسی قائدین کے بڑے بڑے فلیکسی اور ہورڈنگس لگانے کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں اور راہگیروں کو سامنے سے آنے والی گاڑی نظر نہیں آتی جس کی وجہ سے حادثات پیش آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بس اسٹاینڈ اور شہر کی اہم سڑکوں پر قبضہ جات ہونے کے باوجود بھی پولیس اور بلدیہ عہدے دار دیکھی اندیکھی کر رہے ہیں

عوام نے ضلع کلکٹر اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس پر کاروائی کرتے  ہوئے روڈ کو کشادہ کیا جائے، چوراہے سے قبضہ جات کو ہٹایا جائے، دکانداروں کو سامان باہر رکھنے سے روکا جائے اور ٹریفک پولیس کو تعینات کر کے عوام کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔










Post a Comment

Previous Post Next Post