Top News

پی ار ایس پارٹی بَانسواڑہ کا حکومت سے فوری سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا مطالبہ


 فیملی سرٹیفکیٹ کے اجراء میں تاخیر

 بَانسواڑہ میں عوام شدید پریشان

 پی ار ایس پارٹی بَانسواڑہ کا حکومت سے فوری سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا مطالبہ

نامہ نگار احمد محی الدین

 تلنگانہ کانگریس حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ آن لائن درخواست دینے کے بعد پرمننٹ  فیملی سرٹیفکیٹ دو دن کے اندر، تحصیل افس سے جاری کیا جائے گا، لیکن بَانسواڑہ میں اس اعلان پر عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

بانسواڑہ منڈل،  ٹاؤن اور  حلقہ کے مختلف علاقوں میں عوام نے پرمننٹ سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ کئی درخواست گزاروں کو درخواست دیے ہوئے دو دو ہفتے گزر چکے ہیں، لیکن ابھی تک سرٹیفکیٹس جاری نہیں کیے گئے۔

سرٹیفکیٹ کے انتظار میں عوام کو بار بار متعلقہ دفاتر کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ سرکاری طور پر مقرر کی گئی مدت کے مطابق درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے سرٹیفکیٹس جلد جاری کیے جائیں بَانسواڑہ کے شیخ اکبر، سابق وارڈ ممبر نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ زیرِ التوا تمام پرمننٹ سرٹیفکیٹس کو جلد از جلد جاری کیا جائے اور عوام کو مزید پریشانی سے نجات دلائی جائے۔

شیخ اکبر نے کہا کہ عوامی مسئلے کے باوجود بَانسواڑہ کے مقامی کانگریس سیاسی قائدین اس معاملے پر  توجہ نہیں دے رہے ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post