محمد اسلم ماچاریڈی پی اے سی ڈائرکٹر مقرر کئے جانے پر مدرسہ کاشف العلوم انتظامیہ کیجانب سے زبردست تہنیت

 


محمد اسلم ماچاریڈی پی اے سی ڈائرکٹر مقرر کئے جانے پر مدرسہ کاشف العلوم انتظامیہ کیجانب سے زبردست تہنیت

کاماریڈی15/ستمبر (سید کوثر علی کی رپورٹ)

ماچاریڈی منڈل کے سینیر حرکیاتی قائد محمد اسلم کو پی اے سی ڈائریکٹر مقرر کئے جانے پر مدرسہ ضیاء العلوم کے پرنسپل جناب شیخ الیاس صاحب اور عملے نے انکی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ زبردست تہنیت پیش کی

اس موقع پر پرنسپل محمد الیاس اور اسٹاف نے کہا کہ محمد اسلم عوامی و سماجی خدمات کے ساتھ دینی مذہبی سیاسی اور ملی امور میں بھی سرگرم رہتے ہوئے قابلِ ستائش خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے محمد اسلم کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔اور محمد اسلم کو ڈائرکٹر نامزد کرنے پر محمدعلی شبیر سے اظہار تشکر ادا کرتے ہوے انکے اس اقدام کو فعل نیک قرار دیا ۔جبکہ محمد اسلم نے تہنیت پیش کرنے پر مدرسہ کے پرنسپل محمد الیاس اور اسٹاف سے اظہارِ تشکر کی

Video 👇




Post a Comment

Previous Post Next Post