کاماریڈی 21/ستمبر (سیدکوثرعلی کی رپورٹ) ضلع کاماریڈی سے تعلق رکھنے والی ناہید فاطمہ، ایس جی ٹی، ایم پی پی ایس راجیو نگر (اردو میڈیم)، کاماریڈی کو بین الاقوامی تعلیمی ایکسپوژر وزٹ کے لیے سنگاپور جانے کا موقع حاصل ہوا
سنگاپور میں منعقدہ مختلف تربیتی سیشنز کے دوران انہوں نے وہاں کے تعلیمی نظام، نصاب، تدریسی طریقۂ کار، طلبہ کی تشخیص، اسیسمنٹ کے طریقوں اور طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والے تعلیمی اقدامات کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے National Institute of Education (NIE)، Singapore میں منعقدہ تعلیمی سیشنز میں بھی شرکت کی اور ماہرینِ تعلیم کے ساتھ مختلف تعلیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ناہید فاطمہ نے بتایا کہ اس بین الاقوامی دورے کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور جدید تدریسی طریقوں کو اپنے اسکول میں عملی طور پر نافذ کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ طلباء کو مزید معیاری اور سرگرمی پر مبنی تعلیم فراہم کی جاسکے۔انہوں نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداران اور ضلع کاماریڈی کے تعلیمی حکام کا شکریہ ادا کیا، جن کی رہنمائی اور تعاون سے انہیں اس بین الاقوامی تعلیمی دورے میں شرکت کا موقع ملا۔محترمہ ناہیدہ فاطمہ کے سنگاپور میں منعقدہ بین الاقوامی تعلیمی دورے میں شامل ہونے پر مقامی افراد ، اولیائے طلباء ساتھی اساتذہ ،صحافیوں و دیگر نے مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Post a Comment