Top News

یس ائی ار میں اپنے دستاویزات پیش کرتے ہوئے فارم کی خانہ پوری کرنے کی جمعۃ العلماء ریاستی سیکرٹری کی اپیل

یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں 

 مسلمان یہاں کے حصے دار ہیں کرایہ دار نہیں 

 یس ائی ار میں اپنے  دستاویزات پیش کرتے ہوئے فارم کی خانہ پوری کرنے کی جمعۃ العلماء ریاستی سیکرٹری کی اپیل 

  (نامہ نگار احمد محی الدین)

 ہندوستان کی ازادی میں مسلمان اور علمائےاکرام نے  اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر انگریزوں سے ازادی دلائی مسلمان اس ملک کے حصے دار ہے کرائے دار نہیں, چند مٹھی بھر لوگ اس ملک میں فرقہ پرستی کا زہر گھول رہے ہیں اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں, اور اس ملک میں 90 فیصد لوگ امن چاہتے ہیں مسلمان امن پسند لوگوں کے شانہ بشانہ ہوتے ہوئے اس ملک میں امن کو قائم کریں گے،یس،ائی،آر،کے متعلق گھبرانے کی ضرورت نہیں اپنے پاس جو بھی دستاویزات ہو عہدے داروں کے سامنے پیش کرتے ہوئے فارم کی خانہ پوری کریں ،اور کوئی بھی فرد یس  ائی ار سے چھوٹ نہ پائیں، ان خیالات کا اظہار تیلنگانہ و اندھرا کے ریا ستی جمعۃ العلماء سیکرٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے بانسواڑہ مدینہ مسجد میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کیا، اور انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک امن کا گہوارہ ہے چند لوگ سیاسی مفاد کے خاطر فرقہ پرستی کو بڑھاوا دے رہے ہیں یہ اچھی بات نہیں، اس ملک میں ہندو مسلم سکھ عیسائی ساری قومیں مل کر رہتے ہیں،اور یہاں پر رہنے والے اکثریت لوگ امن چاہتے ہیں، فرقہ پرستوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے یکم اگست کو نظام اباد کے نظام پلازہ فنکشن ہال, میں جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے اس جلسے میں شرکت کرتے ہوئے جلسے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی، اس موقع پر مدینہ مسجد امام و خطیب ضلع کاماریڈی جمعت العلماء صدر مولانا عبدالرقیب قاسمی بانسواڑہ ،جامع  مسجد صدر سید رضوان، شادی خانہ چیئرمین حافظ عبدالوہاب ،سابقہ صدر امتیاز احمد ،مدینہ مسجد صدر افسر, نظام اباد کےعلماء کرام اور شہر بانسواڑہ کے ذمہ دار احباب صحافیوں اور سیاسی قائدین موجود تھے






Post a Comment

أحدث أقدم