بانسواڑہ شرعی پنچائت کمیٹی کا پہلا اجلاس

بانسواڑہ شرعی پنچائت کمیٹی کا پہلا اجلاس

نامہ نگار احمد محی الدین

۔بانسواڑہ میں گزشتہ جمعہ صدر تنظیم المساجدبانسواڑہ کی جانب سے شرعی پنچایت کمیٹی اراکین کا تقرروری اعلان کیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں کل بروز اتوار بعد نماز عشاء صدر تنظیم المساجدبانسواڑہ کی جانب سے علمائے کرام کی سرپرستی میں، جامع مسجد دفتر پر پہلا اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں صدر تنظیم المساجد کمیٹی اراکین کے علاوہ شرعی پنچایت کمیٹی اراکین حضرات کی موجودگی میں راۓ مشورہ ہوا جسمیں درخواست گزاروں کے شرعی مسایئلوں کو کسطرح سے حل کرنے کی ترکیب کو سامنے رکھا ۔ مولانا عبدالرقیب اور مفتی عمر بن عیسی نے کہا کہ انشااللہ ہر ماہ کی پہلی اور تیسری اتوار کو اجلاس منعقد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کے مسایئلوں کو شرعی طریقہ سے حل کیا جائے گا مولانا نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ کورٹ کچہریوں کے چکر لگانے کے بجائے شرائط کمیٹی سے رب پیدا کرتے ہوئے اپنے مسائلوں حل کرا لینے کی کوشش کریں جو بھی حضرات درخواست دینا چاہتے ہیں حافظ عبدالوہاب صاحب اور اسماعیل صاحب ٹائلر کے پاس  درخواست دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر شرعی پنچایت کمیٹی سرپرست 


Video 👆

مولانا عبدالرقیب، امام و خطیب مدینہ مسجد بانسواڑہ، صدر جناب مولانا محمد علی، امام و خطیب جامع مسجد، نائب صدر مولانا محمد اعجاز، امام و خطیب مسجد خیر الاسلام ٹیچرز کالونی، وحافظ عبدالوہاب، شادی خانہ چیئرمین، معتمد مفتی عمر بن عیسیٰ، امام و خطیب مسجد افرین،کیہ کٹہ، شریک معتمد مفتی محمد نوید، امام و خطیب مسجد جبار کے علاوہ صدر تنظیم المساجدبانسواڑہ سید رضوان، محمد نعیم، التمش، عبد الباری، عبد الحفیظ، و اراکین حضرات موجود تھے ۔







Post a Comment

أحدث أقدم