ایس آئی آر پر کارکنان چوکس رہیں، حقیقی ووٹروں کے حقِ رائے دہی کا تحفظ کریں: گمپا گووردھن
کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ)کاماریڈی کے سابق رکن اسمبلی گمپا گووردھن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان اور قائدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ 10 اگست تک اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے سلسلے میں پوری طرح چوکس رہیں اور حقیقی ووٹروں کے حقِ رائے دہی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
اتوار کو حلقہ اسمبلی کے بی جے پی دفتر میں کاماریڈی منڈل اور میونسپل کارکنان و قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گمپا گووردھن نے کہا کہ بی ایل اوز کی جانب سے فراہم کردہ درخواستی فارم درست طور پر پُر کروا کر جمع کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل شدہ فارم 3 اگست تک متعلقہ بی ایل اوز کے حوالے کر دیے جائیں۔
انہوں نے بتایا کہ 10 اگست کو ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی، جس کے بعد کارکنان اس کا بغور جائزہ لیں اور یہ یقینی بنائیں کہ تمام اہل ووٹروں کے نام فہرست میں شامل ہوں۔
اجلاس میں کونسلر اریکلا پربھاکر یادو، حفیظ، لکشمی نارائن، لکشمن، کاسرلا سوامی، پربھاکر ریڈی، بلونت راؤ، جرسی نرسملو، ہنومانلو، کرشناجی راؤ، ششی کانت، پللور ستیش سمیت دیگر پارٹی قائدین اور کارکنان شریک تھے

إرسال تعليق