Top News

Felicitation to Jama Masjid New Committee

 


*ہومینیٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن بانسواڑہ کی جانب سے تنظیم المساجد جامع مسجد مرکز بانسواڑہ کی نومنتخب انتظامیہ کمیٹی کو مبارکباد و نیک تمنائیں*

نامہ نگار احمد محی الدین

ہومینیٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن بانسواڑہ کے ذمہ داران کی جانب سے تنظیم المساجد جامع مسجد مرکز بانسواڑہ کی نومنتخب انتظامیہ کمیٹی سے ملاقات کر کےباوقار موقع پر فاؤنڈیشن کی جانب سے نومنتخب کمیٹی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

خصوصی طور پر جنابِ محترم رضوان صاحب کو صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ آپ کی قیادت میں جامع مسجد مرکز بانسواڑہ دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کا ایک مضبوط مرکز بنے گی۔ اسی طرح تمام نومنتخب اراکین، ذمہ داران، معاونین، محبین اور اس موقع پر موجود تمام معزز احباب کو بھی ہومینیٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔



Post a Comment

أحدث أقدم