بانسواڑہ کی عوام میں آوارہ کتوں کا خوف، 3 بچوں سمیت ایک نوجوان پر کتوں کے حملے میں زخمی
بلدیہ انتظامیہ کی غفلت پر عوام برہم فوری کاروائی نہ کی جائے تو احتجاج کرنے کا انتبا
احمد محی الدین کی خصوصی رپورٹ
بانسواڑہ مستقر میں آوارہ کتوں کا مسئلہ اب خوفناک صورت اختیار کر چکا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے کتے دن دہاڑے اہم سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں آزادانہ گھوم کر لوگوں پر حملے کر رہے ہیں۔ انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی خاموشی پر شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے
ہر روز ائے دن وقفے وقفے سے کتوں نے دودھ پیتے بچوں سمیت کئی افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا تھا۔ اتوار کے روز بھی کتوں کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ سنگمشور کالونی میں کتوں نے 3 سالہ ستارا، 6 سالہ خالد اور 25 سالہ افروز پر حملہ کر دیا۔
اس حملے میں ستارا کو شدید زخم آئے ہیں۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے نظام آباد کے ضلعی دواخانہ منتقل کیا گیا ہے۔ باقی تین زخمیوں کو مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
اس واقعے کے بعد والدین میں خوف پیدا ہو گیاعوام کا کہنا ہے کہ "بچوں کو اسکول یا باہر کھیلنے بھیجنے سے اوارہ کتوں کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے شہریوں نے الزام عائد کیا کے بانسواڑہ بلدیہ کی جانب سے صرف"نام کی کارروائی" کی جا رہی ہے اور مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا
متاثرہ خاندانوں نے سوال کیا کہ "کیا عہدے دار بچوں کی جان جانے کے بعد ہی خواب غفلت سے جاگیں گے؟"۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کتوں کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر میونسپل آفس کے سامنے احتجاج کرنے کا انتباد





إرسال تعليق