یومِ آزادی کے موقع پر سینئر سٹیزنس کے لیے کھیلوں اور نغموں کے مقابلوں کا آغاز
کاماریڈی (سید کوثر علی): یومِ آزادی کے موقع پر کاماریڈی ضلع سینئر سٹیزنس دفتر میں آج مختلف کھیلوں اور نغموں کے مقابلوں کا آغاز کیا گیا۔ ضلع سینئر سٹیزنس کے صدر پنّا راجیشور اور جنرل سکریٹری ایم۔ راجنا نے کیرم سنگل مقابلے میں خود حصہ لیتے ہوئے مقابلوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صدر پنّا راجیشور نے کہا کہ ہر سال یومِ آزادی اور یومِ جمہوریہ کے موقع پر سینئر سٹیزنس ارکان میں ذہنی و جسمانی تازگی اور خوشی کا احساس پیدا کرنے کے مقصد سے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کو پرسکون ماحول میں کھیلوں میں حصہ لینے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔انہوں نے بتایا کہ مقابلے 15 اگست تک روزانہ جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں کیرم ڈبل و سنگل، نمبرنگ گیم، شطرنج، واکنگ، شٹل سنگل و ڈبل، یوگا (انڈور و آؤٹ ڈور) اور نغموں کے مقابلے شامل ہیں۔اس پروگرام میں جنرل سکریٹری ایم۔ راجنا، نائب صدر سی۔ ستیہ نارائنا، خازن جئے ہند، کیرم سنگل کھیل کے انچارج ایم۔ موہن ریڈی کے علاوہ اہم نمائندے ٹی۔ رام کشن، پی۔ پرشوتم، چ۔ راجیشور ریڈی اور دیگر عہدیداران و ارکان موجود تھے۔تمام کھیلوں کے مقابلوں میں مالی تعاون فراہم کرتے ہوئے انعامات پیش کرنے والے ریٹائرڈ الیکٹریسٹی اے ڈی ای پی۔ جیون اور یوگا انجیا سے خصوصی اظہارِ تشکر کیا گیا

إرسال تعليق