Top News

کلیان لکشمی، شادی مبارک غریبوں کی اسکیم کانگریس حکومت عمل کرنے میں ناکام باجی ریڈی گووردھن

کلیان لکشمی، شادی مبارک غریبوں کی اسکیم کانگریس حکومت عمل کرنے میں ناکام باجی ریڈی گووردھن 

(Telangana Daily News)

 ریاست میں کانگریس حکومت کی غریب مخالف پالیسیوں کے خلاف بی ار ایس پارٹی قائدین نے بانسواڑہ کےامبیڈ کر چوراہے پر زبردست احتجاج کیا۔ بی ار ایس ورکنگ پریذیڈنٹ کے ٹی ار  کی ہدایت پر منعقدہ اس احتجاج کی قیادت سابق رکن اسمبلی و بانسواڑہ انچارج باجی ریڈی گووردھن نے کی  

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے باجی ریڈی گووردھن نے کہا کہ کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمیں صرف مالی امداد نہیں تھیں بلکہ غریب گھروں کی بیٹیوں کی عزت کا سوال ہے کے سی ار  نے ایک لاکھ روپے دے کر لاکھوں غریب ماں باپ کو اپنی بچیوں کے شادی کے وقت ہیمت افزائی کی۔ آج کانگریس حکومت اقتدار میں آتے ہی ان اسکیموں کو جان بوجھ کر روک رہی ہے۔ فائلیں مہینوں سے دفاتر میں زیرالتوا کا شکار ہیں۔ فنڈز جاری نہیں کی

جا رہے۔

انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  انتخابات سے قبل 6 گیارنٹیوں کے بڑے بڑے وعدے کیے گئے تھے، اقتدار ملتے ہی سب سے پہلے غریب کی تھالی سے نوالہ چھینا جا رہا ہے بی ار ایس پارٹی دور حکومت  میں 30 دن کے اندر چیک گھر کو پہنچ جاتا تھا، آج 6 سے 8 مہینے گزر گئے لیکن ہزاروں درخواستیں پینڈنگ ہیں۔

باجی ریڈی نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اگلے 15 دنوں کے اندر تمام زیرالتوا شدہ کلیان لکشمی اور شادی مبارک کے چیک جاری نہ کیے گئے  تو پی ار ایس پارٹی بانسواڑہ سے  لے کر حیدرآباد تک احتجاج کرے گی

راجنہ سرسیلا ضلع پی ار ایس توٹا آگنا، نےکہا کہ کانگریس نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے غریبوں سے بڑے بڑے وعدے کیے تھے۔ اب اسکیموں کا بجٹ روک کر انہی غریبوں کو رلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ار ایس اس ناانصافی کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائے گی

سابق ایم ایل سی بی جی  گوڑ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ 

احتجاج کے بعد پی ار ایس قائدین نے ار ڈی اوکو یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا،زیرالتوا تمام کلیان لکشمی اور شادی مبارک کی درخواستیں 15 دن کے اندر منظور کی جائیں  

اسکیم کے لیے الگ سے بجٹ مختص کر کے رقم فوری جاری کی جائے  







اس پروگرام میں، انجی ریڈی سابق میونسپل وائس چیئرمین،محمد زبیر،رتنا کمار، سائی بابا، رمیش، موریل سرینواس، کونسلرس، فیروز خان ،خلیل خان ،مقبول،باڈی سینو،اکبر،اسحاق،حلقے بھر سے سینکڑوں پی ار ایس اور خواتین نے شرکت کی۔

Post a Comment

أحدث أقدم