سینئر جرنلسٹ محمد جاوید علی نمائندہ سیاست کاماریڈی کی والدہ کا انتقال
کاماریڈی، 23 ستمبر:
(سید کوثر علی کی رپورٹ)
محترمہ احمدی بیگم زوجہ جناب محمد اشرف علی صاحب مرحوم، ریٹائرڈ ملازم محکمۂ عدلیہ، ساکن سیلانی بابا کالونی کاماریڈی، مختصر علالت کے بعد بعمر 82 سال انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر مسجدِ عرفات میں ادا کی جائے گی اور تدفین قدیم قبرستان، احاطۂ درگاہ حضرت نرنجن شاہ ولیؒ میں عمل میں آئے گی۔مرحومہ سینئر جرنلسٹ جناب محمد جاوید علی کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848218474، 7013491064 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہ
شکیل پرویز سابق ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر نظام آباد کا انتقال
کاماریڈی، 23 ستمبر(سیدکوثرعلی کی رپورٹ)مشہور قلمکار جناب مجید عارف نظام آباد کی اطلاع کے بموجب
شکیل پرویز ،سابق ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر، نظام آباد،فرزند محمد عبدالصمد مرحوم، لکچرر گورنمنٹ گری راج کالج، ، مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی وفات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات
ایم اے مقیت، سابق میونسپل کارپوریٹر، مقیت فاروقی، نمائندہ روزنامہ اعتماد،شیخ آصف، پان مرچنٹ،شیخ نصیر الدین، رئیل اسٹیٹ، محمد جاوید، الیاسین ٹریڈرز، اور سعودی عرب سے مجید عارف نظام آبادی نے مرحوم کے برادران عقیل پرویز، سہیل پرویز اور شرجیل پرویز، فروبلس اسکول، ہاشمی کالونی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
آج بعد نماز مغرب مرحوم کی نمازِ جنازہ مسجد کچیاں میں ادا کی جائے گی اور تدفین قدیم قدیم قبرستان میں عمل میں آئے گی
----------------
🕊️ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
کاماریڈی (سیدکوثرعلی کی رپورٹ)نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
حافظ امیر صاحب کے والدِ محترم
محمد کبیر الدین قادری صاحب
کا انتقال ہوگیا ہے۔انشاء اللہ نمازِ جنازہ بعد نماز عشاء مسجدِ عرفات میں ادا کی جائے گی اور وہیں کے قبرستان میں تدفین کی جائیگی مرحوم، عارف بھائی و محمد ذاکر اندرا نگر کالونی کے حقیقی بھائی اور
نظیر بھائی سابقہ کونسلر کے چچا زاد بھائی تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے،
قبر کو نور سے منور فرمائے،
اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔تمام اہلِ خانہ و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔


إرسال تعليق