بانسواڑہ میں جرنلسٹوں کی تربیتی ورکشاپ سے بھرپور استفادہ کریں: پریس اکیڈیمی جوائنٹ ڈائریکٹر وینکٹیشورلو
بانسواڑہ، 24 ستمبر (سید کوثر علی کی رپورٹ): بانسواڑہ میں 29 اور 30 ستمبر کو منعقد ہونے والی دو روزہ جرنلسٹوں کی تربیتی کلاسوں کے انتظامات کا جمعرات کو تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کی ٹیم نے جائزہ لیا۔
تلنگانہ میڈیا اکیڈمی اور TUWJ-IJU کے مشترکہ زیراہتمام دیسائی پیٹ کے SRNK ڈگری کالج میں یہ تربیتی کلاسیں منعقد کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں میڈیا اکیڈمی کے سکریٹری و جوائنٹ ڈائریکٹر وینکٹیشورلو، او ایس ڈی رحمٰن، منیجر اور ضلع یونین کے صدر راجنی کانت نے کالج پہنچ کر انتظامات کا معائنہ کیا۔ٹیم نے سیمینار ہال، لنچ ہال اور کمپیوٹر لیب کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈگری کالج کے پرنسپل گنگادھر کو انتظامات کے سلسلے میں ضروری ہدایات دی گئیں۔
جرنلسٹ تربیتی ورکشاپ سے استفادہ کریں اس موقع پر میڈیا اکیڈمی کے سکریٹری وینکٹیشورلو نے کہا کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے مقصد سے یہ تربیتی کلاسیں منعقد کی جا رہی ہیں، جن سے ضلع بھر کے صحافی بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ تربیتی پروگرام میں ایڈیٹرس اور سینئر صحافی شرکت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کریں گے۔ ضلع بھر سے تقریباً 120 صحافیوں کو اس تربیتی پروگرام میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ شرکاء کو تربیتی مواد اور سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے





إرسال تعليق