قومی پرچم یومِ منظوری کے موقع پر واسوی کلب بی بی پیٹ میں تقریب

 قومی پرچم یومِ منظوری کے موقع پر واسوی کلب بی بی پیٹ میں تقریب

کاماریڈی /بی بی پیٹ، 23 جولائی (سید کوثر علی کی رپورٹ):

قومی پرچم یومِ (National Flag Adoption Day) کے موقع پر آج واسوی کلب بی بی پیٹ کے احاطے میں قومی پرچم کشائی کی تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی۔اس موقع پر واسوی کلب کے صدر مُرکی سرینواس نے قومی پرچم لہرایا اور کہا کہ ترنگا ملک کی آزادی، اتحاد، سالمیت اور قربانیوں کی علامت ہے۔ انہوں نے ہر شہری سے قومی پرچم کے احترام اور قومی اقدار کے تحفظ کا عہد کرنے کی اپیل کی۔تقریب میں واسوی کلب کے سکریٹری ریڈی شیٹی سرینواس، خزانچی جورّیگلا سرینواس، وائس گورنر باشیٹی ناگیشور، زون چیئرمین تھوڈوپونوری ناگابھوشنم، آریہ ویشیہ سنگھم کے سکریٹری تھوڈوپونوری سرینواس، خزانچی ایلّیندولا آنجنیلو، ننگونوری چندر شیکھر، نیلا بائرایا، ریڈی شیٹی وینکٹیشم، تھوڈوپونوری سائی چندو، کاشیٹی ویرشم، پڈکنٹی وجئے کمار، بچو لکشمن، سوامی اور دیگر معززین شریک تھے

Post a Comment

أحدث أقدم