بانسواڑہ میں پوچارم بھاسکر ریڈی کی سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی۔

 بانسواڑہ میں پوچارم بھاسکر ریڈی کی سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی۔   

   نامہ نگار احمد محی الدین

*بانسواڑہ:* متحدہ نظام آباد ضلع کے سابق ڈی سی سی بی چیئرمین *پوچارم بھاسکر ریڈی* کی سالگرہ آج بانسواڑہ قصبے میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

تقریب کا آغاز انکی رہائش گاہ پر ہوا جہاں بھاسکر ریڈی نے اپنے والد، ریاست کے زرعی مشیر اور بانسواڑہ کے رکن اسمبلی *پوچارم سرینواس ریڈی* اور والدہ *پشپا* کی موجودگی میں کیک کاٹا۔ اس کے بعد انہوں نے والدین کے قدم چھو کر ان سے دعائیں لیں۔

بڑی بائیک ریلی اور شاندار استقبال

بوڈیمی چوراہے سے ان کے سینکڑوں مداحوں نے بائیک ریلی نکالی جو قصبے کے مرکز سے ہوتی ہوئی ان کی رہائش گاہ تک پہنچی۔ راستے بھر کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ رہائش گاہ پر پہنچنے پر بانسواڑہ حلقے کے تمام منڈلوں سے آئے کارکنوں نے انہیں پھول پہنا کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

اس کے بعد مقامی عوامی نمائندوں اور قائدین کی جانب سے منعقدہ کیک کٹنگ کی تقریب میں بھاسکر ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر حلقے بھر سے رہنما، عوامی نمائندے اور کارکنان بڑی تعداد میں پہنچے اور شال پوشی و گل پوشی کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ 

پوچارم بھاسکر ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر بانسواڑہ حلقے کے مختلف منڈل مراکز میں غریبوں میں کھانا کھلانے کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔اسکے علاوہ معاون ممبر قمر سلطانہ غوث  نے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں خون کا عطیہ بھی دیا ،اس تعاون پر بھاسکر ریڈی نے تمام کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور سب کی فلاح کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا














Post a Comment

أحدث أقدم