ساداشیونگر، 26 جولائی (سیدکوثرعلی کی رپورٹ)): ٹی آر ایس منڈل صدر سائی گوڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ بیڑی مزدور خواتین کے لیے مقرر کردہ کٹ آف تاریخ کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور جن تمام خواتین کے پاس پی ایف موجود ہے، انہیں بلا امتیاز بیڑی پنشن فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بیڑی مزدور خواتین پہلے ہی انتہائی کم اجرت پر اپنی زندگی گزار رہی ہیں، ایسے میں حکومت کی جانب سے 2014 سے نافذ کردہ کٹ آف تاریخ کی شرط ہزاروں مستحق خواتین کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزی روٹی کی خاطر بیڑیاں بنانے والی ہر خاتون کو سرکاری فلاحی اسکیموں سے فائدہ پہنچنا چاہیے۔سائی گوڑ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ماہانہ 2500 روپے دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ کم از کم بیڑی مزدور خواتین کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پی ایف رکھنے والی ہر مزدور خاتون کو بیڑی پنشن منظور کی جائے۔اس موقع پر اڈلور ایلاریدی گاؤں کے صدر موسرلا سریناتھ ریڈی، کپریال گاؤں کے صدر چاکلی لنگم، جنگم گاری سائیلو، لکشمن، کٹمنڈے شراون اور دیگر موجود تھے
کٹ آف تاریخ ختم کی جائے، پی ایف رکھنے والی ہر بیڑی مزدور خاتون کو پنشن دی جائے،ٹی آر ایس منڈل صدر سائی گوڑ کا مطالبہ

إرسال تعليق