Top News

بانسواڑہ میں،یس،ائی،ار کا کام 89.87 فیصد مکمل

بانسواڑہ میں،یس،ائی،ار کا کام 89.87 فیصد مکمل
19,887 ووٹ خارج، حتمی فہرست 19 اکتوبر کو جاری ہوگی   

نامہ نگار احمد محی الدین
بانسواڑہ اسمبلی حلقہ میں ووٹرز کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن یس ائی ار کا عمل 89.87 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے,بانسواڑہ تحصیلدار دفتر میں حلقہ اسمبلی انتخابی افسر آر ڈی او رویندر ریڈی, کی صدارت میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ڈرافٹ ووٹر لسٹ پر اجلاس منعقد ہوا،آر ڈی او نے بتایا کہ، یس ائی ار قبل حلقہ میں 1,96,331 ووٹر تھے۔ نظرثانی کے بعد 19,887 ووٹ خارج کیے گئے جن میں 3,962 وفات پا جانے والے، 9,878 دوسرے علاقوں کو منتقل، 5,157 ڈبل انٹری اور 863 افراد نے، یس ائی ار نہیں کروایا شامل ہیں۔ اب حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 1,76,449 ہے۔ حلقہ اسمبلی بانسواڑہ میں 235 پولنگ مراکز قائم ہےانہوں نے کہا کہ ڈرافٹ فہرست تمام منڈل مراکز کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی ہے۔ ووٹرز 17 اگست سے 16 ستمبر تک فارم 6، 7، 8 کے ذریعے نئے اندراج، پتہ تبدیلی اور درستگی کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ 18 سال مکمل کرنے والے نوجوان ڈیکلریشن فارم کے ساتھ درخواست جمع کرائیں حتمی ووٹر فہرست 19 اکتوبر 2026 کو شائع کی جائے گی اجلاس میں
تحصیلدار راجہ نریندر گوڑ، معاون ممبر  کاسولا روہت، بی جے پی صدر گنگا ریڈی، بی آر ایس لیڈر رمیش یادو، ٹی ڈی پی کے شمش الدین، ایم آئی ایم کے ہاشم اور دیگر موجود تھے

Post a Comment

أحدث أقدم