Top News

بانسواڑہ،ہُومینٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی گورنمنٹ ہاسپٹل انتظامیہ سے ملاقات

 


بانسواڑہ،ہُومینٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی گورنمنٹ ہاسپٹل انتظامیہ سے ملاقات  

بلڈ ڈونیشن کیمپ اور مریضوں کی سہولیات پر تبادلہ خیال

 انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت ہُومینٹی ویلفیئر فاؤنڈیشن بانسواڑہ کے صدر حافظ محمد شکیل احمد کی قیادت میں ایک وفد نے گورنمنٹ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ سے خیرسگالی ملاقات میں فاؤنڈیشن کی سماجی و طبی خدمات کا تعارف پیش کیا گیا۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہر سال منعقد ہونے والے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ ذمہ داران نے کہا کہ ان شاء اللہ رواں سال بھی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ،اور اس کے لیے ہاسپٹل انتظامیہ کے تعاون کی امید ظاہر کی فاؤنڈیشن نے مریضوں کو درپیش مشکلات بالخصوص ضروری ادویات کی عدم دستیابی کا مسئلہ بھی اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ مستحق مریضوں کو بروقت علاج اور رہنمائی فراہم کیجائے،حافظ محمد شکیل

نے کہا کہ فاؤنڈیشن کا مقصد ضرورت مندوں کی مدد اور فلاحی کاموں کو فروغ دینا ہے،ملاقات میں فاؤنڈیشن ذمہ داران، سراج، عارف، سمیر، حافظ انتظار، ساجد، ریاض اور اکرم قریشی مہیش، رگو اور شفیع اور طبی عملہ موجود تھے

Post a Comment

أحدث أقدم